06:28 am
بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر دوڑنے کا عالمی مقابلہ لیتھوینیا کے جوڑے نے جیت لیا

بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر دوڑنے کا عالمی مقابلہ لیتھوینیا کے جوڑے نے جیت لیا

06:28 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لیتھوینیا کے جوڑے نے بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر رکاوٹوں سے پُر، 253.5 میٹر کی عالمی دوڑ جیت لی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر دوڑ لگانے اور ساتھ ساتھ رکاوٹوں کو بھی عبور کرنے کا عالمی مقابلہ فن لینڈ میں ہوا جس میں آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی سمیت درجنوں ممالک کے جوڑوں نے شرکت کی۔اس مقابلے کےلیے شوہروں کو 17 سال سے بڑی اور کم سے کم 43 کلوگرام وزنی
بیویوں کو کندھے پر سوار کرکے دوڑنا ہوتا ہے۔ اس دلچسپ مقابلے کا آغاز فن لینڈ کی تاریخی کہانی سے متاثر ہوکر شروع کیا گیا تھا جس میں ڈاکوؤں کے حملے پر علاقہ مکین بیویوں کو کندھے پر اُٹھا اُٹھا کر محفوظ پناہ گاہ تک پہنچے تھے۔لیتھوینیا کے جوڑے نے یہ مقابلہ محض 1 منٹ 6.72 سیکنڈ میں طے کرکے اس نوعیت کی دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ جوڑے نے گزشتہ برس کے جوڑے سے محض ایک سیکنڈ کے 10 ویں حصے سے زیادہ کے فرق سے ریکارڈ قائم کیا۔

تازہ ترین خبریں