06:58 am
علی ظفر بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے، مہوش حیات بہترین اداکارہ قرار

علی ظفر بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے، مہوش حیات بہترین اداکارہ قرار

06:58 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پاکستان کے نامور معروف برانڈ کے سٹائل ایوارڈز میں علی ظفر نے بہترین اداکار جبکہ مہوش حیات نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈحاصل کر لیامیڈیا رپورٹ کے مطابق سال کی بہترین ماڈل کا ایوارڈ صدف کنو ل کو ملا۔ معروف گلوکار اور اداکار علی
ظفر کا سٹائل ایوارڈ ان کی ساتھی اداکارہ مایا علی نے وصول کیا۔علی ظفر کو فلم طیفا ان ٹربل میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ وہ ان دنوں امریکہ میں مصروفیت کے باعث کراچی میں ہونے والی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ مہوش حیات کو فلم لوڈ ویڈنگ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ ملا۔

تازہ ترین خبریں