08:03 am
چین میں نوجوان نے سی ای او پر پانی انڈیل دیا

چین میں نوجوان نے سی ای او پر پانی انڈیل دیا

08:03 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)چین میں ایک نوجوان نے کمپنی کے سی ای او پر پانی سے حملہ کردیا۔جی ہاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کمپنی کا سالانہ ایونٹ جاری تھا اور کمپنی کے
سی ای او مصنوعی ذہانت پر بریفنگ دے رہے تھے۔اچانک ایک نوجوان اسٹیج پر آیا اور Robin Li پر پانی اُنڈیل دیا۔یوں اچانک نوجوان کی آمد اور اس حملے پر لی سمیت وہاں موجود تمام حاضرین حیران و پریشان رہ گئے جبکہ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں