12:14 pm
بجلی، پانی اور ہوا سے ’’کھانے‘‘ کی تیاری!

بجلی، پانی اور ہوا سے ’’کھانے‘‘ کی تیاری!

12:14 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فن لینڈ کی ایک کمپنی ’’سولر فوڈز‘‘ نے پروٹین سے بھرپور غذا بنانے کا ایک ایسا انوکھا طریقہ ایجاد کرلیا ہے جو آئندہ برسوں میں پروٹین کی قلت کا عالمی مسئلہ حل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس طریقے سے غذا بنانے کےلیے صرف ہوا، پانی اور بجلی درکار ہوتی ہے جبکہ بجلی کی ضرورت پوری کرنے کےلیے شمسی توانائی استعمال کی جاتی ہے تاکہ یہ پورا طریقہ ماحول دوست رہے۔اس طریقے پر تیار شدہ غذا کو ’’سولین‘‘ (Solein) کا نام دیا گیا ہے جو ’’سولر پروٹین‘‘ کا مخفف ہے۔ پروٹین بنانے کی یہ نئی تکنیک خاصی حد تک تخمیر (فرمنٹیشن) کے عمل سے
مشابہ ہے جس کا زیادہ استعمال شراب سازی کی صنعت میں کیا جاتا ہے۔ پہلے مرحلے کے دوران پانی میں سے بجلی گزار کر ہائیڈروجن اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بلبلے خارج کروائے جاتے ہیں۔پھر اس پورے انتظام میں زندہ خردبینی جاندار (مائیکروبز) شامل کیے جاتے ہیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ، پانی اور ہوا کا ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے مختلف اقسام کے پروٹین بناتے ہیں جو محلول کی شکل میں ہوتے ہیں۔سب سے آخری مرحلے پر یہ محلول خشک کرلیا جاتا ہے اور سفوف (پاؤڈر) کی شکل میں یہ پروٹین باقی رہ جاتے ہیں۔ خشک حالت میں ’’سولین‘‘ کا 50 فیصد حصہ پروٹین پر مشتمل ہوتا ہے جبکہ یہ دیکھنے اور کھانے میں گندم کے آٹے کی طرح محسوس ہوتا ہے۔سولر فوڈز کے مطابق، سولین کو کسی بھی قسم کی غذا میں شامل کرکے اس کی غذائیت میں غیرمعمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ سولین تیار کرنے میں کسی قسم کی زرعی سرگرمی کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ کمپنی کا یہ دعویٰ بھی ہے کہ سولین تیار کرنے کے طریقے کو تجارتی پیمانے تک بھی آسانی سے وسعت دی جاسکتی ہے جبکہ یہ ضیائی تالیف (فوٹو سنتھے سز) کے مقابلے میں دس گنا زیادہ کارکردگی کا حامل ہے۔ علاوہ ازیں اس میں پانی استعمال کرنے کی شرح، عمومی زراعت کے مقابلے میں 10 سے 100 گنا تک زیادہ ماحول دوست ہے۔ سولر فوڈز کا منصوبہ ہے کہ 2021 تک سولین کی پیداوار بڑھا کر دو ارب خوراکیں سالانہ تک پہنچائی جائے۔واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں پروٹین کا سب سے بڑا ذریعہ گوشت ہے جس کی پیداوار آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ محدود ہوتی جارہی ہے۔ اگر پروٹین بنانے کا یہ طریقہ کامیاب ثابت ہوا تو متوقع طور پر دوسرے ادارے بھی یہ ٹیکنالوجی لائسنس پر حاصل کریں گے اور گوشت پر ہمارا انحصار کم کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے