12:15 pm
عجیب و غریب پرندہ، شوربے میں لت پت بگلا ثابت ہوا!

اسلام آباد(نیو زڈیسک)گزشتہ ہفتے ’’دریافت‘‘ ہونے والا عجیب و غریب پرندہ ایک ایسا بگلا ثابت ہوا ہے جو ہلدی سے بھرپور شوربے میں گر گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق، چند دن پہلے بکنگھم شائر (برطانیہ) سے مقامی محکمہ جنگلی حیات کو شوخ نارنجی رنگ والا ایک پرندہ ملا جو اُڑنے سے قاصر تھا۔ اسے فوری طور پر جنگلی جانوروں کے اسپتال پہنچایا گیا تاکہ مناسب دیکھ بھال کے بعد اسے آزاد کردیا جائے۔پرندے کی عجیب و غریب اور شوخ رنگت
کی وجہ سے جنگلی حیات کے ماہرین کو گمان ہوا کہ انہوں نے پرندوں کی کوئی نئی قسم دریافت کرلی ہے۔ لیکن تفصیلی معائنے کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ کوئی نیا پرندہ نہیں بلکہ عام سمندری بگلا (سی گل) ہے جو سالن کے شوربے میں گر کر لت پت ہوگیا تھا۔ اگرچہ وہ کسی طرح سالن سے باہر تو نکل آیا لیکن گاڑھے شوربے کی ہلدی نے اس کے پورے جسم کو شوخ نارنجی رنگ میں رنگ دیا؛ اور وہ زخمی ہو کر اُڑنے کے قابل بھی نہیں رہا۔بکنگھم شائر کے ٹگی ونکلز وائلڈلائف ہاسپٹل کے عملے نے اس بگلے کا نام ’’وِنی‘‘ (Vinny) رکھ دیا ہے جسے چند دن مزید دیکھ بھال کے بعد، اڑنے کے قابل ہوجانے پر آزاد کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ایسا ہی ایک واقعہ 2016 میں بھی ہوچکا ہے جب ویلز کے علاقے میں ایک بگلا، تکہ مصالحہ کے برتن میں گر کر شوخ نارنجی رنگ کا ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین