07:37 am
امریکی بچے کا باؤلنگ گیم کھیلنے کا شاندار مظاہرہ

امریکی بچے کا باؤلنگ گیم کھیلنے کا شاندار مظاہرہ

07:37 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آپ نے اکثر نوجوانوں کو باؤلنگ گیم کھیلتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب بھاری بھر کم بال سے نشانہ لگانے میں آج کل کے بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔امریکی ریاست یوٹا سے تعلق رکھنے والا ’میگنس ہل‘ نامی 3 سالہ بچہ 18 ماہ کی عمر
سے اپنے والدین سے باؤلنگ سیکھ رہا ہے اور با آسانی بھاری بھر کم بال اُٹھا کر باؤلنگ شاٹ لگانے لگا ہے۔یقین نہیں آتا تو یہ ویڈیو میں نظر آنے والے اس امریکی بچے کو ہی دیکھ لیں جو باؤلنگ گیم کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے اور ایک ہی شاٹ میں تمام دس بولنگ پنز گرا ڈالیں جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس لٹل اسٹار کی ویڈیو جس نے بھی دیکھی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا۔