04:05 pm
ایک معمولی سا کیڑا انسانیت کیلئے عالمی جنگ سے بڑا خطرہ قرار ۔۔ بل گیٹس نے دنیا کو خبردار کر دیا

نیویارک(این این آئی)مچھروں سے پھیلنے والی وباء انسانیت کے لیے عالمی جنگ سے بھی زیادہ بڑا خطرہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انتباہ دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کیا۔ایک ڈاکو مینٹری میں بل گیٹس نے کہا کہ یہ قاتل کیڑا بغیر کسی وارننگ کے ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھروں سے پھیلنے والی کسی بھی تباہ کن وبا کے حوالے سے اس وقت دستیاب وسائل کی کمی ہے جو کہ کسی بھی مرض کو انتہائی تیزی سے دنیا بھر میں پھیلانے کا باعث

بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں جس حوالے سے سب سے زیادہ سکرمند ہوں، وہ مچھروں سے پھیلانے والی کوئی انتہائی سنگین وبا ہوسکتی ہے جو کہ ایک کروڑ افراد کی ہلاکت کا باعث بن سکتی ہے، اور یہ جنگ سے زیادہ اس لیے خطرناک ہے کیونکہ اس کی آمد کی توقع کسی کو نہیں ہوگی۔اس ڈاکو مینٹری میں حالیہ عرصے میں ستر سے زائد ممالک کو متاثر کرنے والے زیکا وائرس کا جائزہ لیا گیا جبکہ محققین نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے بھی خبردار کیا جو ایک بار پھر پلٹ سکتا ہے۔اسی طرح ملیریا بھی موجود ہے جو ہر منٹ میں دو افراد کی ہلاکت کا باعث بن رہا ہے۔واضح رہے کہ بل گیٹس نے گزشتہ سال اپنے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ انہیں شارک مچھلیوں سے ڈر نہیں لگتا بلکہ جس سے وہ سب سے زیادہ خوفزدہ ہیں وہ مچھر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو ایک شارک متعدد چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں بالکل بھی دہشت زدہ کردینے والی نہیں لگتی۔ انہوں نے 2015 میں مختلف جانوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کا ایک گراف بھی شیئر کیا جس سے معلوم ہوا کہ شارک دنیا بھر میں صرف چھ ہلاکتوں کا باعث بنی جبکہ مچھروں نے 8 لاکھ 30 ہزار جانیں لیں۔

تازہ ترین خبریں

 عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔بلاول بھٹو

سرکاری ملازمین کی موجیں ۔۔وفاق کے بعد پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بھی اضافہ

وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹریفک پولیس اہلکار قیصر شکیل کی حوصلہ افزائی۔۔ آفس بلاکر شاباس دی 

 آزاد کشمیر انتخابات ۔۔اگر صاف شفاف الیکشن نہ ہوئے تو پاکستان کا کشمیر کے بارے میں موقف کمزور ہوگا۔ نیئر بخاری

 کورونا کے دور میں عالمی سطح پر معیشت کو سخت دھچکا لگا، پاکستان نے کامیاب حکمت عملی سے معاشی سفر طے کیا۔عمران خان

پنجاب کے مالی سال 22-2021 کا مجموعی طور پر 2653 ارب روپے کا بجٹ پیش۔کورونا سے متاثرہ تاجروں کیلئے 40 ارب روپے ریلیف پیکج کی تجویز

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔صنعت ، زراعت، لائیوسٹاک،ٹورازم اورجنگلات کیلئے57ارب 90 کروڑ روپے مختص،

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19نئی یونیورسٹیزبنائی جائیں گی، ایک ارب 54کروڑروپے مختص

وزیراعظم ہاوس میں بیٹھ کر ترجمانوں کو بلاکر بتایا جاتا ہے کہ شہباز شریف کو تقریر نہیں کرنے دینی۔ مریم اورنگزیب

پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس ۔۔۔ لانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی  حجم 2653 ارب روپے ہے ۔۔ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ۔

نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیانیہ تسلیم کرلیا

 پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کب ہونگے؟شیڈول سامنے آگیا

اب صرف اتوارکو کاروبار بند ہوگا،باقی دن کھلا رہےگا،مراد علی شاہ