01:27 pm
آئرلینڈ کی خاتون کو 648 ویں بار مجرم قرار دے دیا گیا

آئرلینڈ کی خاتون کو 648 ویں بار مجرم قرار دے دیا گیا

01:27 pm

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ جینیفر آرمسٹرونگ کے پاس ایک منفرد لیکن مجرمانہ ریکارڈ ہے۔انہیں آئر لینڈ میں سب سے زیادہ بار جرائم میں مجرم نامزد کیا گیا۔ حال ہی میں انہیں 648 ویں بار مجرم قرار دیا گیا۔. چند دن پہلے ہی جینیفر کو 16 ماہ کی قید سے رہائی ملی ہے، جس کے دو دن بعد وہ نشے میں شراب کی بوتل چراتے ہوئے پکڑی گئیں۔جینیفر ماضی میں بہت سے جرائم جیسے لوگوں کی چیزیں چرانا، انہیں دھمکانا اور ان پر تشدد کرنا جیسے جرائم، میں سزا کاٹ چکی ہیں۔عدالت میں اپنی حالیہ پیشی کے دوران جینیفر نے جج سے صرف ”ایک آخری موقعے“ کی درخواست کی، جس کے بعد جج نے انہیں 6 ماہ کی معطل سزا سنائی۔جینیفر کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ اُنکی موکلہ نے درد ناک زندگی گزاری ہے، غربت کے باعث انہوں نے چھوٹے موٹے جرائم کیے ہیں۔ایک مقام پر تو وہ ہیروئن اور کوکین دونوں کا نشہ کرتی تھیں لیکن معجزاتی طور پر انہوں نے دونوں نشے چھوڑ دئیے، آج کل انہیں الکوحل کے مسائل کا سامنا ہے۔
وکیل نے بتایا کہ جینیفر آج کل بے گھر ہیں، انہوں نے اپنا طرز زندگی بدلنے کی کئی بار کوشش کی لیکن مجبور ہو کر ہر بار پرانے راستے پر چل پڑتی ہیں۔ اُن کا 648 واں جرم 8 یورو کی شراب کی بوتل کی چوری تھا۔ رپورٹ کے مطابق چوری کرتے ہوئے وہ نشے میں تھیں۔44 سالہ جینیفر اپنی زندگی کے 27 سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزار چکی ہں۔ انہیں 88 بار چوری اور 216 بار عوامی مقامات پر نشہ کرنے کے جرم میں سزا ہوئی ہے۔648 دفعہ جرم میں نامزدگی اگرچہ بہت زیادہ ہے لیکن یہ برطانیہ کے سب سے زیادہ بار سزا بھگتنے والے مجرم سے 20 بار کم ہے۔ برطانوی مجرم 668 بار مجرم نامزد کیا جا چکا ہے۔ زیادہ بار مجرم نامزد ہونے کی دوڑ میں جینیفر کا نمبر دوسرا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

گزششتہ سال  آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں 40 فیصد اضافہ ہوا: کیسپرسکی رپورٹ

گزششتہ سال آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی میں 40 فیصد اضافہ ہوا: کیسپرسکی رپورٹ

ستاروں کی روشنی میں آج بروز جمعرات14مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

ستاروں کی روشنی میں آج بروز جمعرات14مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

مختلف شہروں میں آج 14 مارچ 2024 کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا سامنا

مختلف شہروں میں آج 14 مارچ 2024 کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا سامنا

دو وزارتوں میں دفاتر وسائل کا ضیاع ہیں،محسن نقوی کا دو وزارتوں کیلئے صرف ایک دفتر استعمال کرنے کا اعلان

دو وزارتوں میں دفاتر وسائل کا ضیاع ہیں،محسن نقوی کا دو وزارتوں کیلئے صرف ایک دفتر استعمال کرنے کا اعلان

مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی

 یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار میں توسیع،کب تک کھلے رہیں گے ؟ دیکھیں  

 یوٹیلیٹی اسٹورز کے اوقات کار میں توسیع،کب تک کھلے رہیں گے ؟ دیکھیں  

پرنٹنگ کی غلطی یا  جعلی نوٹ؟نیشنل بینک سے  نکلوائے 1 ہزار کے نوٹ ایک طرف سے خالی نکلے

پرنٹنگ کی غلطی یا جعلی نوٹ؟نیشنل بینک سے نکلوائے 1 ہزار کے نوٹ ایک طرف سے خالی نکلے

 ساحلی شہر ڈوبنے کا خدشہ،تشویشناک تحقیق سامنے آ گئی 

 ساحلی شہر ڈوبنے کا خدشہ،تشویشناک تحقیق سامنے آ گئی 

6 جون سےپلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی ہوگی،مریم اورنگزیب نے متنبہ کر دیا

6 جون سےپلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی ہوگی،مریم اورنگزیب نے متنبہ کر دیا

سانحہ 9 مئی مقدمات ، 100 سے زائدنامزد ملزمان عدالت میں پیش

سانحہ 9 مئی مقدمات ، 100 سے زائدنامزد ملزمان عدالت میں پیش

پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کی حکومت سے مفاہمت کے لیے شرائط پیش

پی ٹی آئی رہنما علی ظفر کی حکومت سے مفاہمت کے لیے شرائط پیش

 نواز شریف کے صاحبزادےحسین نواز اور حسن نواز لاہور پہنچ گئے

 نواز شریف کے صاحبزادےحسین نواز اور حسن نواز لاہور پہنچ گئے

 علاقائی تجارت میں ایک اہم سنگ میل،پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

 علاقائی تجارت میں ایک اہم سنگ میل،پاکستان سے زمینی راستے کے ذریعے روس تک پھلوں کی ترسیل شروع

 بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیدیا

 بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیدیا