02:37 pm
سوشل میڈیا پر یہ بے ہودہ رجحان کب ختم ہو گا

سوشل میڈیا پر یہ بے ہودہ رجحان کب ختم ہو گا

02:37 pm

فیس بک پر ایک پوسٹ دیکھی، لکھا تھا، امپائر دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر پانچ کی بجائے چھ رنز دینے کی غلطی کا اعتراف کرلیا، کمنٹس سیکشن میں جا کر دیکھا تو ہزاروں لوگوں نے پوسٹ پر تبصرے کر رکھے تھے. لیکن عینی بٹ نام کی ایک لڑکی کے کمنٹ پر تین ہزار لاییکس، اور محبت آمیز ایموجیز بنی ہوئی تھیں اور سینکڑوں لوگوں نے جوابی کمنٹس لکھے تھے. دل میں سوچا کہ ذرا کمنٹ تو پڑھا جائے اس میں ایسا کیا پے. عینی بٹ نے تین لفظ لکھے تھے. 'اب کیا فائدہ' خیال آیا کہ یہ تو بڑا عام سا کمنٹ تھا.
پھر سوچا ک اس پوسٹ پر باقی لوگوں کے کمنٹ بھی پڑھ لوں. دیکھا تو باقی کمنٹس بھی کم و بیش ایسے ہی تھے. بلکہ کچھ لوگوں کے کمنٹس عینی بٹ کے کمنٹس سے کہیں زیادہ دلچسپ تھے. لیکن ان کمنٹس پر کوئی ایک لاءیک یا ایموجی بھی نہیں تھی. جوابی کمنٹ بھی نہیں تھا. اب سوچا ک عینی بٹ کو لوگوں نے جو جوابات تحریر کیے ہیں وہ بھی پڑھ لوں. وہ تبصرے کچھ اس قسم کے تھے. کیا خوب کہا. میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں عینی بٹ بالکل ٹھیک کہا آپ نے ماشاءاللہ خاصی حاضر جواب واقع ہوئی ہیں آپ عینی بٹ زبردست بات عینی بٹ کمنٹ آف دی ایئر لگتا ہے کرکٹ کے بارے میں کافی جانتی ہیں آپ ویل سیڈ بےبی مس درست تجزیہ فرمایا آپ نے عین بٹ سچ کہا، امپائر اب اپنی بے عزتی کروا رہا ہے عینی بٹ ایگری ود یو عینی بٹ اپ کو ان باکس کیا میں نے یو آر اہبسلیو ٹلی رائٹ کیا بات کہہ دی لڑکی تم نے عینی بٹ اس بارے میں آپ اور میں ہم خیال ہیں عینی بٹ وجہ ایک اور بھی تھی بوجھو کیا عینی بٹ ایشیائی امپائر پریشر میں آ جاتے ہیں عینی بٹ امپائر انگلینڈ والوں کے ساتھ ملا ہوا تھا عینی بٹ تم ٹھیک کہہ رہی ہو وغیرہ وغیرہ ..................... اپ میں نے عینی بٹ نامی اس لڑکی کی پروفائل فوٹو دیکھی، اس نے سٹائلش سا لباس پہن کر چہرہ ہاتھوں میں چھپایا ہوا تھا. اللہ جانے یہ پروفائل فوٹو اس کی اپنی تھی یا انٹرنیٹ سے حاصل کی ہوئی، اللہ جانے وہ لڑکی تھی یا لڑکا. فرض کر لیا جائے کہ وہ کوئی لڑکی تھی تو اپنے کمنٹ پر اتنے سارے نوجوانوں کو ٹوٹ پڑتا دیکھ کر اس کے ذہن میں مندرجہ باتوں میں سے کوئی ایک بات آئی ہو گی. 1. یا اللہ میں نے ایسی کون سی وکھری یا دانشورانہ بات کہہ دی 2. سارے کمینے پھنسانے کے چکر میں دانہ ڈال رہے ہیں 3 کتنے ویلے اور دل پھینک ہیں پاکستانی 4 ایک لڑکی پر کتنے امیدوار فدا ہونے کے لیے تیار ہیں 5 مجھے کمنٹ ڈیلیٹ کر دینا چاہیے لوگ فضول میں پینگیں بڑھا رہے ہیں 6 یہ ہوتی ہے ان مردوں کی اوقات، جہاں لڑکی دیکھی، ہیرو بننا شروع 7 سب سمجھتی ہوں کہ ان جھوٹی تعریفوں کا مقصد کیا ہے 8 بے وقوف ترین لوگ میں اس نتیجے پر بھی پہنچا کہ عینی بٹ ایک بھارتی گائے کی طرح مقدس بھی بن گئ ہو گی جس کی اہمیت کو انسانی زندگی سے زیادہ بڑھا دیا گیا ہے اور اب اس کے مزاج ہی نہیں ملتے اللہ ہمارے نوجوانوں کو ہدایت کا راستہ دکھا دے، آمین