01:10 pm
کم عمر دوشیزہ کیلئے بادشاہت چھوڑنے والے بادشاہ نے حسینہ کو طلاق دیدی

کم عمر دوشیزہ کیلئے بادشاہت چھوڑنے والے بادشاہ نے حسینہ کو طلاق دیدی

01:10 pm

کوالالمپور(ویب ڈیسک )سابق ملائیشین بادشاہ سلطان محمد پنجم نے اہلیہ کو طلاق دے دی۔سلطان محمد پنجم نے خود سے 23 برس کم عمر خوبرو روسی دوشیزہ سے شادی کرنے کے لیے بادشاہت کوٹھکرادیاتھا۔ بادشاہ نے خود سے کم عمر اہلیہ کو اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے 2 ماہ بعد طلاق دی۔50 سالہ محمد پنجم نے 27 سالہ روسی دوشیزہ اور سابق مس ماسکو اوکسانا ووئی وڈینا سے گزشتہ برس جون میں شادی کی تھی۔جس وقت سلطان محمد پنجم نے شادی کی تھی
وہ اس وقت ملائیشیا کے بادشاہ تھےتاہم انہوں نے بعدمیں اس منصب کوچھوڑ دیاتھا۔روسی دوشیزہ نے خود سے زائدالعمر مگر امیر ترین شخص سے شادی کرنے کے لیے اسلام قبول کیا تھا اور اپنا نام ریحانہ رکھا تھا۔سلطان محمد پنجم اور ان کی اہلیہ کے درمیان اختلافات کی خبریں گزشتہ چند ہفتوں سے ملائیشین اور سنگاپور میڈیا میں جاری تھیں۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین خبریں