05:29 am
رائیونڈ میں شادی کا وعدہ وفا نہ کرنے پر خاتون نے نوجوان کو قتل کردیا

رائیونڈ میں شادی کا وعدہ وفا نہ کرنے پر خاتون نے نوجوان کو قتل کردیا

05:29 am

رائے ونڈ(ویب ڈیسک )رائیونڈ میں شادی کا وعدہ وفا نہ کرنے پر خاتون نے نوجوان کو قتل کردیا، ملزمہ نے تھانے جاکر گرفتاری بھی دے دی۔پولیس کے مطابق محلہ مشن کالونی کے مدثر نامی نوجوان نے شادی شدہ فضاء کو شادی کا جھانسا دیا جس پر فضاء
نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔اسی دوران مدثر نے کسی اور خاتون سے شادی رچا لی، فضاء یہ دھوکا برداشت نہ کرسکی اور طیش میں آ کر مدثر کو گولی ماردی۔پولیس کے مطابق ملزمہ آلہ قتل سمیت خود تھانے میں پیش ہوگئی، پولیس نے اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مقتول مدثر کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبریں