03:00 pm
برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کا عمران خان سے کیا تعلق ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن کا عمران خان سے کیا تعلق ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

03:00 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے حامی بورس جانسن اگلے وزیر اعظم کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے آخری مرحلے میں کنزریٹو پارٹی کے قائد اور برطانیہ کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا پاکستان سے گہرا تعلق ہے جس کے حوالے سے انہوں نے خود پاکستانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں آگاہ کیا تھا،بورس جانسن کی اہلیہ کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر سرگودھا سے ہے۔ بورس جانسن نے اہلیہ کے آبائی تعلق پر گفتگو 2015 میں کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کی فرمائش ہے کہ پاکستان جاؤں۔ یاد رہے
 
ہ بورس جانسن اور مارینہ ویلر کی شادی 1993 میں ہوئی تھی اور ان کے کے 4 بچے بھی ہیں تاہم دونوں کے درمیان 2018 میں علیحدگی ہوچکی ہے، ان کی شادی تقریباً 25 سال رہی۔خیال رہے کہ بورس جانسن نے 2016 میں بطور وزیرخارجہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اْس وقت کے وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں تھیں۔ بورس جانسن لندن شہر کے میئر بھی رہ چکے ہیں۔برطانیہ کے نئے وزیراعظم بورس جانسن عمران خان کے قریبی دوست ہیں، پاکستان آنے پر ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سیلفی بھی سامنے آ چکی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، واضح رہے کہ برطانیہ کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے بورس جانسن اور سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ مدمقابل تھے جن کا انتخاب کنزرویٹو پارٹی کے 2 لاکھ اراکین نے کیا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن نے 92 ہزار ایک سو 53 اور جیرمی ہنٹ نے 45 ہزار 6 سو 56 ووٹ حاصل کیے۔وزارت عظمیٰ کی دوڑ کے آخری مرحلے کی ووٹں گ کا عمل گزشتہ روز منعقد ہوا تھا جس کے نتائج کا اعلان منگل کے روز کو کیا گیا۔بورس جانسن باضابطہ طور پر آج 24 جولائی کو سابق وزیراعظم تھریسا مے کی جگہ برطانیہ کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے، جو پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدہ منظور کروانے میں ناکامی پر مستعفیٰ ہوگئی تھیں۔ تھریسا مے آج بکنگھم پیلس میں اپنا استعفیٰ جمع کروا کر عہد ے سے الگ ہوجائیں گی۔ سابق وزیراعظم تھریسا مے نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بورس جانسن کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ’اب ہمیں بریگزٹ کے لیے اور جیرمی کوربین کو حکومت سے دور رکھنے کے لیے ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے جو پورے برطانیہ کے لیے ہے، آپ کو عقبی نشستوں سے بھی مکمل حمایت حاصل ہوگی‘۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں بورس جانسن کو برطانیہ کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ’وہ عظیم ہوں گے‘۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ جونسن کے بڑے مداح ہیں ،امید ہے ہمارے درمیان اچھے تعلقات قائم ہونگے۔ ادھر یورپی یونین کے سربراہان نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے آئندہ وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ انکی پیش رو کی جانب سے دستخط شدہ بریگزٹ معاہدے کی توثیق کی جاسکے۔یورپی یونین کے مذاکرات کار مائیکل بارنئیر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم وزیر اعظم بورس جانسن کے ساتھ تعمیری انداز میں کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ بریگزٹ کامعاملہ احسن انداز میں آگے بڑھایا جائے ۔جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی بورس جانسن کو مبارکباد پیش کی ہے۔دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی بورس جونسن کو برطانیہ کا آئندہ وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ برطانیہ کو انتباہ جاری کیا ہے کہ انکا ملک خلیجی پانیوں کی حفاظت کریگا۔ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایران محاذ آرائی نہیں چاہتا لیکن ہماری 1500میل خلیج فارس کی ساحلی پٹی ہے،یہ ہمارے پانی ہیں اور ہم انکی حفاظت کرینگے۔ خیال رہے کہ بورس جانسن نے اگلے وزیر اعظم کے امیدوار کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں 40 فیصد ووٹ حاصل کرکے اپنی برتری قائم رکھی تھی جبکہ پہلے مرحلے میں بورس جانسن نے 313 میں سے 114 ووٹ حاصل کیے تھے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے 24 مئی کو انتہائی جذباتی انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ 7 جون کو وزیراعظم اور حکمراں جماعت کنزرویٹو اور یونینسٹ پارٹی کی رہنما کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی اور 7 جون کو انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

مراد سعید نےبراڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرلیں

مراد سعید نےبراڈ شیٹ فیصلے کے تناظر میں این ایچ اے سے تفصیلات طلب کرلیں

 چیئرمین نیب کو ملک چھوڑنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست فراہم کردینگے،سلیم مانڈوی والا

چیئرمین نیب کو ملک چھوڑنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست فراہم کردینگے،سلیم مانڈوی والا

یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر : حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

فضل الرحمان اورآصف زرداری کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

فضل الرحمان اورآصف زرداری کا حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

چکری کے چوہدری کوحلف نہ اٹھانامہنگاپڑ گیا

چکری کے چوہدری کوحلف نہ اٹھانامہنگاپڑ گیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ: اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ: اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا

نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

نیب کیخلاف پروپیگنڈہ جاری،چورڈ کیت چوہدری بن گئے ،ملک میں  کیاچل رہاہے

ایک اورلیگی رہنماء نیب کے ریڈارپرآگئے ،رکن اسمبلی  نے کتنامال بنارکھاہے،تفصیلات طلب کرلی گئیں

ایک اورلیگی رہنماء نیب کے ریڈارپرآگئے ،رکن اسمبلی نے کتنامال بنارکھاہے،تفصیلات طلب کرلی گئیں

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

5فروری کےجلسے کامقام تبدیل ،پی ڈی ایم کاجلسہ  اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس مقام پرہوگا،اعلان کردیاگیا

5فروری کےجلسے کامقام تبدیل ،پی ڈی ایم کاجلسہ اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس مقام پرہوگا،اعلان کردیاگیا

تحریک عدم اعتماد:کیا بلاول کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟جے یوآئی

تحریک عدم اعتماد:کیا بلاول کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟جے یوآئی

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

یوم یکجہتی کشمیر :پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا

یوم یکجہتی کشمیر :پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا