11:25 am
انڈونیشین شخص پورے ملک میں الٹے قدموں چل کر 500 میل کا فاصلہ طے کر رہا ہے Ameen Akbar امین اکبر  جمعرات 25 جولائی 2019   23:50

انڈونیشین شخص پورے ملک میں الٹے قدموں چل کر 500 میل کا فاصلہ طے کر رہا ہے Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 25 جولائی 2019 23:50

11:25 am

انڈونیشین شخص پورے ملک میں  الٹے قدموں چل کر 500 میل کا فاصلہ طے کر رہا ..
انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص  جنگلات کی حفاظت  کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے پورے ملک میں 500 میل کافاصلہ الٹے قدموں چل کر طے کر رہے ہیں۔43 سالہ میڈی باسٹونی  مشرقی جاوا میں  اپنے گاؤں ڈانو سے    پیچھے منہ کر کے جکارتا کی طرف چلنا  شروع ہوئے۔ میڈی کو  امید ہے کہ وہ 17 اگست  یعنی یوم آزادی کے دن تک 500 میل کا فاصلہ طے کر کے  جکارتا پہنچ جائیں گے۔
 
میڈی الٹے قدموں چلتے ہوئے رئیر ویو مرر کا استعمال کر رہے ہیں، جس سے وہ گردن گھمائے بغیر پیچھے کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔میڈی کو امید ہے کہ جکارتا میں اُن کی ملاقات صدر جوکو ویڈوڈو سے ہو جائے گی۔ میڈی کا ارادہ ہے کہ وہ صدر سے ماؤنٹ ویلس پر علامتی پودا لگانے کی درخواست کریں گے۔میڈی کا کہنا ہے کہ ماحولیات کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن ماؤنٹ ویلس کے گرد و نواح میں جنگلات کی حفاظت کے لیے کافی کام کررہے ہیں لیکن صدر کی جانب سے علامتی پودا لگانے سے لوگوں میں اس حوالے سے زیادہ شعور بڑھے گا۔

تازہ ترین خبریں