04:44 pm
ہمالین بالسم۔ ایک ایسا پودا جس کے بیج دھماکے سے پھیلتے ہیں

ہمالین بالسم۔ ایک ایسا پودا جس کے بیج دھماکے سے پھیلتے ہیں

04:44 pm

ہمالین بالسم(Himalayan Balsam) یا  Impatiens glandulifera بنیادی طور پر بھارت اورپاکستان کا مقامی پودا ہے۔اس پودے کی خصوصیت ایک خاص طریقے سے اپنی کالونی بنانا ہے۔ اس پودے کے  بیجوں کے خول کو اگر چھوا جائے یا کسی بھی وجہ سے چھیڑا جائے تو  خول ایک دھماکے سے پھٹ جاتا ہے اور بیج اطراف میں بکھر جاتے ہیں۔دھماکے کے بعد اس کے بیچ ہر طرف 7 میٹر تک پھیل جاتے ہیں۔یہ پودا اب تک 23  یورپین ممالک سمیت، امریکا،کینیڈا اور نیوزی لینڈ میں بھی پایا جاتا ہے۔اس پودے کے پھیلاؤ میں انسانوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ لوگ اس پودے کی خوبصورتی کےباعث اسے اپنے علاقوں میں لگاتے ہیں۔ اس پودے کے  ارغوانی پھول لوگوں کو اتنے اچھے لگتے ہیں کہ لوگ خود ہی اسے سڑکوں کے کنارے لگا دیتے ہیں۔آج بہت سے علاقوں میں لوگ اسے کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
مختلف کمیونٹیز اور گروپس ہر موسم میں اس کا صفایا کرتے ہیں تاکہ پودوں کی دوسری اقسام کی زندگی کو خطرہ نہ ہو۔ ہمالین بالسم برطانیہ میں 1839 میں لایا گیا تھا۔ اسے گرین ہاؤس اور باغچوں کے پودے کے طور پر درآمد کیا گیا تھا لیکن جلد ہی یہ جنگلی علاقوں تک پہنچ گیا۔ جب اس کے بیج تیار ہو جاتےہیں تو لوگ خود ہی بیجوں کے خول کو پکڑتے ہیں جس سے اس کے بیچ دور دور تک پھیل جاتے ہیں۔بچوں میں یہ پودا Mr. Noisy’s Exploding Plant کے نام سے مشہور ہے۔ اس پودے کے بیجوں کا خول انہیں چھونے سے بھی دھماکے سے پھٹ جاتا ہے، حتی کہ انکے قریب سے بھی کوئی گزرتے تو یہ خول پھٹ جاتا ہے۔ اس پودے پر بیجوں کے درجنوں خول اگتے ہیں۔ ہر خول میں اوسطاً 800 بیج ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ سے زیادہ 30 ہزار بھی ہو سکتے ہیں۔ اس پودے کا اصل مسئلہ اس کا جارحانہ مزاج ہے۔یہ پودا اپنے اطراف میں موجود پر پودے کا ختم کرکے خود ہی راج کرتا ہے۔ دریاؤں کے کنارے یہ پودا زیادہ مسائل پیدا کرتا ہے۔ یہ قدرتی آفات جیسے دریاؤں کے کناروں کے کٹاؤ کا بھی باعث بنتا ہے، جس سے سیلاب آ سکتے ہیں اور دریاؤں کا رخ بدل سکتا ہے۔ ماحولیات سے بچاؤ کے گروپ ہر سال حساس علاقوں سے اس پودے کو جڑوں سے اکھاڑنے کی تقریبات منعقد کرتے ہں۔ اس کام میں بھی خاصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کیونکہ پودے صاف کرتے ہوئے اگر خول پھٹ جائے تو تازہ بیج ہر طرف بکھر جاتےہیں۔ہمالین بالسم کے خطرے کا تقابل جاپان کے جاپانی نوٹ ویڈ(Japanese Knotweed) سے کیا جاتا ہے، جو ایک غیر مقامی پودا ہے اور اسے کنٹرول کرنا بھی ناممکن سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

پاکستان کے اہم شہر میں بھائی نے بہن اور بھابھی پرجان لیوا حملہ کرکے اپنے سر میں گولی مار لی  

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

نوشین شاہ نے فواد چوہدری اور فردوس عاشق کو کیا مشورہ دیا؟

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

اسپتال میں بجلی اور آکسیجن کی عدم دستیابی، 3 نومولود انتقال کرگئے

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

برطانیہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ فیصلہ کب ہوگا؟ جانیں 

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

یہ ہوئی نا بات ،وفاقی وزیر شیخ رشید کہاں پہنچ گئے ، کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

صدر اور وزیراعظم کے درمیان اختلافات شدت اختیارکرگئے

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا تین سالہ کارکردگی پر بھرپور مہم چلانے کا فیصلہ

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

اداروں کو ٹھیک نہیں کیا جائیگا تو ایسے ہی مہنگائی ہوگی، نواز شریف

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔!!! جنازے پر فائرنگ کے نتیجے میں 8 افرادجاں بحق، متعدد زخمی، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا ؟ جانیں 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا