02:33 pm
 امریکی ائیرلائینز کی پرواز میں بیوی کا سب کے سامنے شوہر کے ساتھ شرمناک اقدام

امریکی ائیرلائینز کی پرواز میں بیوی کا سب کے سامنے شوہر کے ساتھ شرمناک اقدام

02:33 pm

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ائیر لائن کی پرواز میں خاتون نے دوسری عورت کو دیکھنے پر شوہر کی پٹائی کردی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ائیر لائن میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے۔جہاں دوسری خاتون کو دیکھنے پر شوہر اور بیوی کے مابین لڑائی ہو گئی۔شوہر سیٹ سے اٹھا تو خاتون نے سر پر لیپ ٹاپ دے مارا۔خاتون جہاز میں اپنے شوہر کو پیٹتی رہی جب کہ جہاز میں موجود مسافر ہکا بکا ہو گئے
کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے۔ جب کہ جہاز کا عملہ میاں بیوی کے مابین صلح کرواتا رہا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔خیال رہے اس سے قبل بھی اس قسم کے کئی دلچسپ واقعات دنیا بھر میں پیش آتے رہے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک عورت نے اپنے شوہر کی کار میں فرنٹ سیٹ پر دوسری عورت کو بیٹھے دیکھا تو غصے میں پاگل ہو گئی اور اسی پاگل پن میں شوہر کو روکنے کے لیے گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گئی۔ اس واقعے کی فوٹیج میں بیوی کو چلتی ہوئی گاڑی کے بونٹ پر ونڈ سکرین سے چپکے بیٹھے دکھایا گیا ہے جبکہ اس کا شوہر گاڑی چلاتا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ جنوبی افریقا میں پریٹوریا میں پیش آیا۔اس واقعے کی عینی شاید کی اس کی فوٹیج فیس بک پر پوسٹ کر دی۔اسی طرح ایک بھارتی کاروباری شخص نے اپنی بیوی کو ملازمت سے نکلوانے کے لیے ایک احمقانہ ڈرامہ کیا اور نتیجے میں عمر بھر کے لیے جیل پہنچ گیا۔ اس شخص نے جہاز کو ہائی جیک کرنے کا ڈرامہ کیا تاکہ ائیر لائن بند ہو جائے اور اس کی ائیر لائن میں ملازم بیوی اس کے ساتھ زیادہ وقت گزارے ۔برجو وہ پہلا شخص ہے جسے بھارت کے اینٹی ہائی جیکنگ ایکٹ 2016 کے تحت سزا سنائی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ جہاز کو ہائی جیک کرنا نہیں چاہتاتھا بلکہ چاہتا تھا کہ اس کی بیوی کی ملازمت ختم ہوجائے اور وہ اس کے ساتھ زیادہ وقت گزارے۔

تازہ ترین خبریں