02:11 pm
خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغوا ہونے کے خدشے کے پیش نظرہزاروں افراد نے  انشورنش ..

خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغوا ہونے کے خدشے کے پیش نظرہزاروں افراد نے  انشورنش ..

02:11 pm


6ہزار سے زیادہ افراد نے ایک انوکھی انشورنش پالیسی لی ہے۔ اس انشورنش پالیسی کے تحت ان افراد کے خلائی مخلوق کےہاتھوں اغوا ہونے کی صورت میں ان کے گھر والوں کو 1 کروڑ ڈالر ملیں گے۔یہ انوکھی انشورنش  آلٹامونٹ اسپرنگز، فلوریڈا  کی  سینٹ لارنس ایجنسی نے دی ہے۔ یہ انشورنش  پالیسی کلائنٹس کے مافوق الفطرت جگہوں جیسے ایریا 51 سے  خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغوا  کا احاطہ کرتی ہے۔خلائی مخلوق کے ہاتھوں  اغوا پر ایک کروڑ روپےدینے کی اس انشورنش کو حاصل کرنے کے لیے صرف 24.95 ڈالر یا 20 پاؤنڈ ادائیگی کرنی ہوگی، جس کے بعد انشورنش کرانے والوں کو  بذریعہ ڈاک  انشورش سرٹیفیکیٹ بھیجا جائے گا۔ اس ساتھ ساتھ 19.95 ڈالر یا 16 پاؤنڈ میں انشورنش کرا کر اس کی ڈیجیٹل کاپی بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس انشورنش میں سب سے دلچسپ بات اس کا طریقہ اداائیگی ہے۔ انشورنش کمپنی خلائی مخلوق کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں کے ورثا کو اگلے 10 سے 20 ملین سالوں تک ہر سال صرف 1 ڈالر ادا کرے گی۔ سینٹ لارنس ایجنسی کے مالک مائیک سینٹ لارنس کا کہنا ہے کہ یہ انشورنش پالیسی ایک فیس بک پیج کے ایریا 51 کے گھیراؤ کے اعلان کے بعد کافی مقبول ہوئی ہے۔ ایک فیس بک پیج نے ایک ایونٹ تخلیق کیا ہے، جس کے مطابق 20 ستمبر کو ایریا 51 پر لاکھوں افراد دھاوا بولیں گے۔ 20 لاکھ افراد نے ایریا 51 پر جانے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم امریکی فضائیہ نے لوگوں کو اس ارادے سے باز رہنے کا کہا ہے۔ مائیک نے بتایا کہ اب تک دو افراد انشورنش کی رقم حاصل کرنے کے کلیم داخل کر چکے ہیں۔ ایک شخص نے تو پولورائیڈ کیمرے سے بنائی گئی خلائی مخلوق کی تصاویر بھی بھیجی ہیں۔مائیک کا کہنا ہے کہ ان افراد کو آئندہ 10 سالوں تک 1 ڈالر سالانہ دیا جائے گا، جس کے بعد کمپنی کا ان سے معاہدہ منسوخ ہو جائے گا۔ امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ایریا 51 فضائیہ کی اوپن ٹریننگ رینج ہے اور یہاں امریکی مسلح افواج کی تربیت کی جاتی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فضائی امریکا اور اس کے اثاثہ جات کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔تاہم ایریا 51 کے خفیہ ہونےکے باعث لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ جگہ خلائی مخلوق سے رابطے کا ذریعہ ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔