09:14 am
ہنگری کے شہری نے سائیکل پر 24 گھنٹوں میں 7 ممالک کا سفر کر کے نیا عالمی ..

ہنگری کے شہری نے سائیکل پر 24 گھنٹوں میں 7 ممالک کا سفر کر کے نیا عالمی ..

09:14 am

ہنگری کے ایک شہری نے سائیکل پر  24 گھنٹوں میں 7 ممالک کا سفر کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔
ڈیوڈ کواری  نے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ایسے راستے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس سے وہ کم سے کم وقت میں پولینڈ، دی چیک ری پبلک، سلواکیہ، آسٹریا، ہنگری، سلوینیا اور کروشیا سے گزر سکتے۔ان تما م ممالک سے گزرنے کے لیے ڈیوڈ نے ایک ہی دن میں 310 میل کا فاصلہ طے کیا۔

 
ڈیوڈ نے بتایا کہ انہوں نے سڑکوں کو تین درجوں میں تقسیم کیا تھا۔ ایک بہترین، دوسری قابل قبول اور تیسری جن پر نہیں جانا چاہے۔ اُن کی کوشش رہی کہ اپنے سفر میں بہترین سڑکوں پر رہیں اور بھاری ٹریفک میں نہ جائیں۔ گینیز کی انتظامیہ نے ڈیوڈ کے سائیکل پر بیٹھ کر 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ ممالک میں سفر کے عالمی ریکارڈ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ جرمنی کے سائیکلسٹ مائیکل مول کے پاس تھا، جنہوں نے 24 گھنٹوں میں 6 ممالک کا سفر کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں