10:47 am
بیگر 293۔ سیارہ زمین کی سب سے اونچی گاڑی

بیگر 293۔ سیارہ زمین کی سب سے اونچی گاڑی

10:47 am

بیگر 293 (Bagger 29) جرمن انجینئرنگ کا کا شاہکار ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق یہ گاڑی سیارہ زمین کی سب سے اونچی گاڑی ہے۔ اس عظیم مشین کو مغربی جرمنی میں کوئلے کی کان کنی کے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ مشین لمبائی میں دو فٹ بال گراؤنڈ کے سائز کے برابر ہے۔اس مشین کی اونچائی 30 منزلہ عمارت جتنی یعنی 96 میٹر یا 314.9 فٹ ہے، لمبائی 225 میٹر یا 738.2 فٹ اور چوڑائی 46 میٹر یا 151 فٹ ہے۔
اس ایکسکاویٹرمشین کا وزن 14200 ٹن ہے یعنی اس کا وزن 2000 بالغ ہاتھیوں جتنا ہے۔ اسے ایک ساتھ 5 افراد آپریٹ کرتے ہیں۔بیگر 293 کا بنیادی مقصد کوئلے کے لیے کھدائی کرنا ہے۔ اس مشین کے ساتھ کھدائی کے لیے 18 بکٹ یا ڈول ہیں۔ ان میں سے ہر ایک بکٹ ایک وقت میں 15 ہزار پاؤنڈ میٹریل کھود سکتی ہے۔بیگر 293 میں کھدائی کے لیے ہی زبردست سسٹم نہیں بلکہ اس میں ایک منفرد کنوینئر بلٹ سسٹم ہے، جو کھودے گئے میٹریل کو منتقل کرنے کے کام آتا ہے۔یہ عظیم ایکسکاویٹر ایک وقت میں اتنا زیادہ کوئلہ کھود سکتی ہے، جس سے لاکھوں گھروں کی بجلی بن جائے۔بیگر 293 پر چڑھنے کے لیے 2 ہزار سیڑھیاں ہیں۔ اس کی 230 فٹ کی بلندی پر تقریباً آدھا میل کا پیدل چلنے کا راستہ ہے۔اس مشین پر کام کرنے والوں افراد کو ایک شفٹ کے دوران مشین کے اندر ہی تقریباً 5 میل پیدل چلنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین خبریں