01:11 pm
ننھے پاکستانی آرٹسٹ نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو دنگ کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خداداد صلاحیتوں سے مالا مال کمسن پاکستانی بچے ملک قدیر نے اپنے ٹیلنٹ اور معصوم انداز سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔ حال ہی میں اسلام آباد کے رہائشی کامران شہزاد تارڑ نے فیس بک پر ایک کمسن بچے کی ویڈیو شیئر کی جس میں معصوم ملک قدیر اپنی (اسکیچنگ) خاکہ بنانے کی مہارت شاندار انداز سے دکھا رہا ہے جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ملک قدیر ایک غریب کمسن بچہ ہے جو کسی سے مانگتا نہیں بلکہ پیسے کمانے کی غرض سے لوگوں کے خاکے بناتا ہے۔ یہ بچہ جڑواں شہروں کی گلیوں
 
میں ایک بستا لیےگھومتا ہے جس میں کٹر، ٹشو اور پینسل رکھتا ہے اور جہاں بھی موجود ہوتا ہے وہیں لوگوں کو تصویر بنوانے کی پیشکش کر دیتا ہے۔ بچہ کہتا ہے کہ میرا نام ملک قدیر ہے لیکن نام کو چھوڑیں اور کام کروائیں۔ یہ بچہ کسی کا بھی سائیڈ پوز بنانے کے لیے 200 جب کہ فرنٹ پوز بنوانے کے لیے 300 روپے لیتا ہے اور کہتا ہے پہلے کام دیکھو پھر پیسے دینا۔ معصوم ملک قدیر کو جب بھی کوئی تصویر بنانے کا کہتا ہے تو وہ اتنی صاف مہارت سے بنا دیتا ہے کہ دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ وہ کسی جگہ سے سیکھ رہا ہے یا سیکھ چکا ہے۔ جب کہ ملک قدیر کسی استاد سے سیکھتا ہے نہ اس کی تربیت کے لیے کوئی ادارے جاتا ہے بلکہ خود سے ہی خداداد صلاحیت اور بہترین فن کا مظاہرہ کرتا ہے جس سے سب متاثر ہوجاتے ہیں۔ ملک قدیر خاکے تیار کرنے کے ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کرتا ہے جس سے سب محظوظ ہوجاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شیخ رشید کی عمران خان سے مصافحہ کی خبروں کی وضاحت

’’وزیراعظم نے مہنگائی کیخلاف جہاد کا اعلان کردیا‘‘

اعتماد کا ووٹ لینے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ایک اور چیلنج کا سامنا

مسلم لیگ ن کا این اے 249 کے لیے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

لوٹوں کے متعلق خوب جانتا ہوں ، ووٹ لینا مجبوری تھی لیکن ۔۔۔ عمران خان آگے  کیا کرنے جا رہے ہیں ؟

حمزہ کا بلاول کیلئے ظہرانہ، کھانے میں کیا ہوگا؟خبر پڑھ کر آپ بھی ششدر رہ جائینگے

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا !!پی ڈی ایم میں سینیٹ الیکشن کے معاملے پر اختلافات سر اٹھانے لگے

بزرگ افراد کو کورونا سے بچائو کی ویکسین10 مارچ سے لگائی جائیگی

 بلاول حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

لیگی رہنمائوں پر حملہ :واقعہ کی مکمل انکوائری کرائی جائے گی، سپیکر قومی اسمبلی

چھٹی کے دن خوفناک دھماکا،بچوں سمیت متعددافرادبارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

گوادر میں پاک فوج کی گاڑی پرحملہ ،جوانوں کی شہادت کی اطلاعات

اگر یہ کوئی ثابت کردے میں سیاست چھوڑدوں گا وزیراعظم عمران خان کی تقریرپررحمان ملک نے کھلاچیلنج دیدیا

میٹرک اورانٹرکے امتحانات کب ہوںگے ،شیڈول کااعلان کردیاگیا