02:39 pm
جب دنیا کا امیر ترین شخص بورڈ میٹنگ میں پاجامہ پہن کر شریک ہوا

جب دنیا کا امیر ترین شخص بورڈ میٹنگ میں پاجامہ پہن کر شریک ہوا

02:39 pm

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک)جب دنیا کا کوئی امیر ترین شخص بورڈ میٹنگ میں پاجامہ سوٹ پہن کر شرکت کرے تو یقیناً تمام شرکاء کی نظریں اسی کی جانب مرکوز ہوجائیں گی، ایمازون کمپنی کے سی ای او جیف بیزوس نے بھی حال ہی میں یہی حرکت کی، لیکن اس کے پیچھے ایک اہم پیغام چھپا تھا۔ جیف بیزوس نے بدھ کے روز بورڈ میٹنگ میں نیلے رنگ کے پاجامہ سوٹ میں شرکت کی۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ بعد ازاں انہوں نے انسٹاگرام پر نائٹ سوٹ میں بورڈ میٹنگ میں شرکت کی چند تصاویر شیئر کیں اور اس لباس
 
کا انتخاب کرنے کی وضاحت دی۔ جیف بیزوس نے بتایا کہ ماہ ستمبر بچپن کے کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا مہینہ ہے اور ہر سال ایمازون، بچپن کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے امریکی چائلڈ ہوڈ کینسر تنظیم کے ساتھ اشتراک کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا میں 4 سے 14 سال کے درمیان ہونے والی اموات کی دوسری بڑی وجہ بچپن میں کینسر ہونا ہے۔ جیف بیزوس نے لکھا کہ آج دنیا بھر میں ایمازون سے منسلک افراد پاجامہ سوٹ پہن کر کام کریں اور کینسر سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے مشن کا حصہ بنیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ گو گولڈ باکسز کے ذریعے بھی بچپن کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں جو سمتبر کے دوران موصول ہوسکے گا۔ آخر میں جیف بیزوس نے لکھا کہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی بھی اپنے آپ کو پرسکون محسوس نہیں کیا جتنا، آج کی بورڈ میٹنگ میں وہ خود کو محسوس کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی چائلڈ ہوڈ کینسر تنظیم کے مطابق پیجامن (PJammin) مہم کا مقصد اُن ہزاروں بچوں کا دکھ بانٹنا ہے جو کینسر کے علاج کے دوران طویل عرصے تک پاجامہ پہننے پر مجبور ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

آصف زرداری بختاور کو ان کی شادی پر کیا تحفہ دینے والے ہیں؟

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 70 ہزار خالی سرکاری آسامیاں اور 114 اداروں کو ضم اور ختم کرنے کا فیصلہ

5فروری کےجلسے کامقام تبدیل ،پی ڈی ایم کاجلسہ  اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس مقام پرہوگا،اعلان کردیاگیا

5فروری کےجلسے کامقام تبدیل ،پی ڈی ایم کاجلسہ اب راولپنڈی میں نہیں بلکہ کس مقام پرہوگا،اعلان کردیاگیا

تحریک عدم اعتماد:کیا بلاول کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟جے یوآئی

تحریک عدم اعتماد:کیا بلاول کو گارنٹی ہے کہ کوئی مداخلت نہیں کرے گا؟جے یوآئی

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

اپوزیشن اپنے کھودے گڑھے میں خود گرچکی ہے،فرخ حبیب

یوم یکجہتی کشمیر :پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا

یوم یکجہتی کشمیر :پی ڈی ایم نے پانچ فروری کے جلسے کا مقام تبدیل کر دیا

کینولی ریسٹورنٹ کی خواتین مالکا ن نے گھٹنے ٹیک دئیے ،ایسااقدام اٹھالیاکہ ہرکوئی تعریف پرمجبورہوگیا

کینولی ریسٹورنٹ کی خواتین مالکا ن نے گھٹنے ٹیک دئیے ،ایسااقدام اٹھالیاکہ ہرکوئی تعریف پرمجبورہوگیا

سی پیک پرآپ کے جوش وجذبے سے بے متاثر ہوا ہوں،چینی سفیر کا شہبازشریف کوخط

سی پیک پرآپ کے جوش وجذبے سے بے متاثر ہوا ہوں،چینی سفیر کا شہبازشریف کوخط

طلباو طالبات کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ، شفقت محمود نے گرین سگنل دیدیا

طلباو طالبات کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری ، شفقت محمود نے گرین سگنل دیدیا

چینی سفیر کا ایک قیدی کوخط کسی اعزاز سے کم نہیں،شہبازشریف

چینی سفیر کا ایک قیدی کوخط کسی اعزاز سے کم نہیں،شہبازشریف

فضل الرحمن اورکشمالہ طارق کے اکائونٹس میں معاشی انقلاب کیسے آیا؟شہبازگل

فضل الرحمن اورکشمالہ طارق کے اکائونٹس میں معاشی انقلاب کیسے آیا؟شہبازگل

بھارت میں اقلیتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں،وزیرخارجہ

بھارت میں اقلیتیں آج یوم سیاہ منا رہی ہیں،وزیرخارجہ

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

خواجہ آصف نے جیل میں سہولیات مانگ لیں

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

آشیانہ ہائوسنگ ریفرنس:شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش