11:36 am
بھارتی ساس سسر بہو کو ’تمیز‘ سکھانے امریکا جا پہنچے،حیرت انگیز واقعہ

بھارتی ساس سسر بہو کو ’تمیز‘ سکھانے امریکا جا پہنچے،حیرت انگیز واقعہ

11:36 am

واشنگٹن (این این آئی)بھارتی ساس سسر بہو کو ’تمیز‘ سکھانے امریکا جا پہنچے۔برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا پولیس کا کہنا ہے کہ 67 سالہ جسبیر کالسی اور ان کی 62 سالہ اہلیہ بھپندر بھارتی پنجاب سے اپنے بیٹے دیوبیر کی بیوی کو ’تمیز‘ سکھانے کیلئے فلوریڈا کی ہلز بروکاؤنٹی پہنچے اور بہو کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔واقعہ کی شکایت دیوبیر کی اہلیہ سلکی گائند کے والدین نے فلوریڈا پولیس کو کی جب حکام ہفتے (2 ستمبر) کو ان کے گھر پہنچے تو انہوں نے سلکی کے جسم اور چہرے پر تشدد اور زخموں کے نشانات
 
پائے۔سلکی گائند پر تشدد کے بعد ان کے شوہر اور ساس سسر کو مختلف الزامات کا سامنا ہے جبکہ سلکی کے سسر نے اس کے گلے پر چھری رکھ کر قتل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ دوسری جانب ساس سسر کے تشدد کا نشانہ بننے والی 33 سالہ سلکی نے عدالت میں بتایا کہ وہ اپنے شوہر سے بھی خوف زدہ ہیں کیونکہ ان کے شوہر نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

تازہ ترین خبریں