04:44 pm
وہ نابینا خاتون جو بغیر آنکھوں کے دیکھ سکتی ہے، مگر کیسے؟

وہ نابینا خاتون جو بغیر آنکھوں کے دیکھ سکتی ہے، مگر کیسے؟

04:44 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بینائی اللہ تعالیٰ کی بہت خوبصورت نعمتوں میں سے ایک ہے اور اس خوبصورت دنیا کا ہر رنگ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ کر یقیناََ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوں گے کہ اس نے آپ کو بینائی جیسی نعمت سے نواز کر آپ پر کس قدر احسان کیا ہے۔ ہمارے معاشرے میں بینائی سے محروم افراد کی زندگی کیسی ہے اس کا مشاہدہ آپ نے بھی اکثر کیا ہو گا۔ بینائی سے محروم یہ افراد چلنے پھرنے کیلئے سہارے کے محتاج ہوتے ہیں اور کسی چیز کو چھو کر اس کے وجود کو محسوس کرتے ہیں
 
جبکہ پھولوں کی خوشبو تو سونگھ سکتے ہیں مگر ان کے خوبصورت رنگوں سے محروم رہتے ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ سکاٹ لینڈ میں ایک نابینا خاتون ایسی بھی ہے آنکھوں سے بالکل اندھی ہے لیکن چیزوں کو دیکھ سکتی ہے۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے شہر ویشاؤ کی رہائشی 47سالہ میلینا کیننگ کو 25سال کی عمر میں دماغ کا فالج ہوا تھا جس کے باعث اس کی بصری بافت جو کہ نظر سے متعلق ہوتی ہے ختم ہو کر رہ گئی تھی جس کی وجہ سے اس کی بینائی مکمل طور پر ختم ہو گئی ۔ میلینا ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہی تھی کہ اس کے انکشاف نے ڈاکٹروں تک کو حیران کر دیا ۔ میلینا کا کہنا تھا کہ وہ بینائی سے محروم ہوجانے کے بعد بھی دیکھ سکتی ہے۔ وہ اپنے دماغ کے ذریعے سامنے آنے والی چیزوں کا عکس دیکھ لیتی تھی۔ اس انکشاف کے بعد ڈاکٹروں نے پہلے تو اسے محض میلینا کا تخیل قرار دیا ہے تاہم بعد جب انہوں نے مشاہدہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ میلینا واقعی سامنے آنے والی چیزوں کا عکس دیکھ سکتی ہے تو وہ ششدر رہ گئے۔ تحقیق پر معلوم ہوا کہ آنکھوں کی بینائی جانے کے بعد میلینا کی چھٹی حس نے تیزی کے ساتھ کام شروع کر دیا اور اس بصری محرومی کے خلاف مدافعت شروع کر دی۔ اس مدافعت کے باعث اس کی چھٹی حس اتنی تیز ہو گئی کہ اس کے دماغ نے سامنے آنے والی چیزوں کا خاکہ بنانے کی طاقت حاصل کر لی۔ اب 20 سال گزرنے کے بعد اس کی یہ طاقت اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وہ اپنی بیٹی اور خاندان کے دیگر افراد کو سامنے آنے پر پہچان لیتی ہے، خواہ وہ خاموش رہیںماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایسے صرف چند افراد ہیں جو آنکھوں سے نابینا ہیں لیکن اپنی چھٹی حس کی بدولت چیزوں کو کسی حد تک دیکھنے کی طاقت رکھتے ہیںاور میلینا ان میں سے ایک ہے۔

تازہ ترین خبریں

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

شیخوپورہ میں ایک ارب 25 کروڑ دکان کے ماہانہ کرائے کی بولی کا معاملہ جب وزیراعظم تک پہنچا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

نیٹو افواج کے انخلاءکے بعد افغانستان میں خانہ جنگی کا خطرہ ، روس نے سنگین خدشے کا اظہارکردیا

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

ایک ہی دن میں ڈالر اتنا سستا ہوگیا کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

عظمیٰ بخاری کو وزیراعلی پنجاب پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

نیٹواورامریکہ کوبڑاجھٹکا،ترکی کاکابل ائیرپورٹ کی سیکورٹی کے لیے مزیدفوجی نہ بھیجنے کااعلان

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ضمانتی مچلکوں پر اعتراض لگ گیا

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

لاہورسے ایک اورانتہائی افسوسناک خبرآگئی،بڑے پیمانے پرنقصان ،امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

حکمران جماعت کو بڑا دھچکا ،انتہائی اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑ گئے،کس جماعت میں شامل ہوگئے 

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی

اینٹی وائرس کے بانی جان میکافی کی جیل میں مبینہ خودکشی