10:48 am
وہ بس کُن کہتا ہے اور پھر ۔۔۔۔۔!

وہ بس کُن کہتا ہے اور پھر ۔۔۔۔۔!

10:48 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اللہ پاک خالق کائنات ہے ۔ ساری کائنات اس کی کُن کی محتاج ہے ۔ وہ جو چاہتا ہے بس کُن کہہ دیتا ہے اور پھر کام ہوجاتا ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک عجیب و غریب واقعہ وسطی امریکہ میں بھی پیش آیا جہاں گزشتہ دنوں ایک ماہر آتش فشاں پہاڑ پر تحقیق کرنے گیا لیکن رسی ٹوٹ جانے کے باعث اپنے معاون سمیت آتش فشاں کے اندر گر گیا اور وہ 1500فٹ تک نیچے لڑھکتے چلے گئے مگر معجزاتی طور پر آتش فشاں کے اندر اتنی گہرائی میں گرنے کے باوجود یہ
 
دونوں محفوظ رہے۔ انتہائی بلند درجہ حرارت کے بعد انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا میں پیش آیا جہاں ارجنٹینا کا آتش فشاں کا 60سالہ ماہر روڈولفو الواریز اپنے 25سالہ گائیڈ ایڈریاک ویلیڈرز کے ہمراہ مسایا نامی آتش فشاں کے دہانے پر تحقیق کے لیے گیا، جہاں ان کی رسی ٹوٹ گئی اور دونوں لڑھکتے ہوئے آتش فشاں کے اندر 1500فٹ گہرائی میں جا گرے۔ فوری طور پر ریسکیو ورکرز رسیوں کی مدد سے نیچے اترے اور ان دونوں کو بحفاظت باہر نکال لائے۔

تازہ ترین خبریں