10:53 am
فلسطینی خاتون نے 69 بچوں کو جنم دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

فلسطینی خاتون نے 69 بچوں کو جنم دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

10:53 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی ایک40 سالہ خاتون نے 69 بچوں کو جنم دے کر عالمی ریکارڈقائم کر لیا۔تفصیلات کے مطابق غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہےکہ اس کی بیوی نے مختلف اوقات میں 69بچوں کو جنم دیا ہے جبکہ گزشتہ اتوار70ویں بچے کی پیدائش کے موقع پر وہ غزہ کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی ہے۔ شہری کے مطابق اس کی فوت شدہ بیوی کے ہاں 16بار جڑواں، 7مرتبہ تین تین اور 4بار چار چار بچوں نے جنم لیا۔ فلسطینی شہری کی اپنی بیوی
 
کے ہاں 69بچوں کی پیدائش کے دعویٰ کے بعد کسی بھی خاتون کا دنیا میں سب سے زیادہ بچے پیدا کرنے کا یہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں