11:21 am
کیا ولی کی اجازت کے بغیر شادی جائز ہے ؟بڑے ملک میں تناز ع کھڑا ہو گیا

کیا ولی کی اجازت کے بغیر شادی جائز ہے ؟بڑے ملک میں تناز ع کھڑا ہو گیا

11:21 am

خرطو(این این آئی) کیا ولی کی اجازت کے بغیر شادی جائز ہے ؟بڑے ملک میں تناز ع کھڑا ہو گیا ,سوڈان میں ان دنوں ایک آئینی ترمیم کے منصوبے کے حوالے سے شدید تنازع کھڑا ہو گیا۔ اس ترمیم کے نتیجے میں نوجوان لڑکا اور لڑکی قانونی عمر کو پہنچنے کے بعد ولی کی اجازت کے بغیر شادی کر سکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈان میں 2005 کے آئین میں مجوزہ ترمیم کو بحث   کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ۔ اس میں آزادی عامہ ، سیاسی اور جماعتی سرگرمیوں اور خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق
 
متعلق قانونی مواد شامل ہے۔ تاہم شادی کے حوالے سے شامل تجاویز سماجی سطح پر متنازع شکل اختیار کر گئی ہیں۔سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر سرگرم حلقوں میں یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا سوڈان میں نوجوان اس ترمیم کو قبول کریں گے یا مکمل طور پر مسترد کر دیں گے۔ موجودہ طریقہ کار میں ولی اور گواہوں کی موجودگی لازمی ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں