11:36 am
فضا میں فائرنگ کے بعد گولی کہاں جاتی ہے؟

فضا میں فائرنگ کے بعد گولی کہاں جاتی ہے؟

11:36 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلحہ جوکہ جنگوں کے دوران یا اپنی حفاظت کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب اسلحہ کا استعمال شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی زورو شور سے اسکا استعمال غیر قانونی عمل ہونے کے باوجود جاری ہے۔خوشیوں کیتقریبات میں ہوائی فائرنگ کے غیرقانونی عمل کے باعث کسی کو گولی لگنے یا کسی کی موت واقع ہونے کی وجہ سے خوشیاں غم میں بدل جاتی ہے ۔ سینکڑوں واقعات کے باوجود یہ غیر قانونی اقدام ایک غلط رسم کی صورت اختیار کر چکا ہے۔ ہوائی فائرنگ جب کی جاتی ہے تو کیا ہوتا ہے۔ آئیں ہم آپ کو بتاتے
 
ہیں۔ جب آپ ہوا میں فائر کرتے ہیں تو نکلنے والی گولی دو میل اوپر تک سفر کرنے بعد جب نیچے زمین کی طرف آتی ہیں توتب ہی اصل خطرناک صورتحال پیدا ہوتی ہے۔تیز رفتار سے اپنی حد تک پہنچ کے گولی رفتار صفر فی گھنٹہ ہو جاتی ہے اور جب یہ زمین کی طرف گرتی ہے تواسکی رفتار میں اضافی ہو جاتا ہے اورگرنے تک یہ 400میل فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے اور جب یہ جس چیز سے ٹکراتی ہے اسکو ختم کر دیتی ہیں۔ہرسال ہوائی فائرنگ سے ہر سال متعدد افراد ہلاک ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں