11:39 am
باپ کا بیٹی کیلئے ایسا تحفہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

باپ کا بیٹی کیلئے ایسا تحفہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا

11:39 am

لندن(نیوزڈیسک)باپ کا بیٹی کیلئے ایسا تحفہ جس نے دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا، تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیٹی سے محبت میں عجیب و غریب مثال قائم کردی تین سالہ نیلی کے والد اکتیس سالہ فوٹو گرافر جوش روسی نے ایسا کام کردکھایا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے جوش روسی نے اپنی بیٹی کو ڈزنی کی کامیاب فلم ’’بیوٹی اینڈ دی بیسٹ‘‘ کی مرکزکی اداکارہ بیلے کا روپ مختلف اندازمیں دیا جس کی ویڈیو اور پراثر تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھنے والے کو مبہوت کئے ہوئے ہیں اور جب جوش
 
روسی نے اپنی بیٹی نیلی کو یہ خوبصورت سرپرائز دیاتو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی شائد وہ یہ کبھی نہیں بھول پائے گی، اس مقصد کے لئے جوش روسی کو یورپ کے پانچ شہروں کی تصاویر جمع کرنا پڑیں،یہ تصاویر حاصل کرنے کے بعد، جوش نے اپنی بیٹی کے لیے 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ' کے ملبوسات ڈیزائن کروائے، اور نیلی کی کچھ ایسے مناظر میں تصاویر لیں، جنہیں فوٹو شاپ کے ذریعے ان قلعے اور گاوں کے ساتھ جوڑا جاسکے۔ جوش روسی نے اپنے بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ 'بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی کہانی کا پیغام اتنا خوبصورت ہے کہ میں اسے اپنی بیٹی کے ساتھ ضرور پیش کرنا چاہتا تھا'۔انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا سب سے پسندیدہ لمحہ وہی تھا جب وہ دونوں بال روم کے رقص کو پیش کررہے تھے۔جوش کے مطابق جب انہوں نے اپنی بیٹی کو اس تصویر کا تحفہ دیا تو اس کی خوشی انتہاؤں کو چھورہی تھی۔

تازہ ترین خبریں