11:21 am
مردہ بچے کو ساری رات جھولا دیتی رہی

مردہ بچے کو ساری رات جھولا دیتی رہی

11:21 am

اسلام آباد (نیوزڈیسک )امریکی ریاست میرلن کے ایک پارک میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ نے ہر سننے والے کو دکھی کردیا۔ پولیس کو صبح تقریباً 7 بجے اطلاع دی گئی کہ ولز میموریل پارک میں ایک خاتون مردہ بچے کو جھولا جھلا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد خاتون نے پولیس کوبتایا کہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہوئی کہ خاتون بہت طویل وقت سے بچے کو جھولا جھلا رہی تھی جو کہ بالکل بے جان نظر آرہا تھا۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو 24 سالہ خاتون بدستور بچے کو جھولا دے رہی تھی اور فوری طور پر یہ
 
معلوم ہوگیا کہ بچہ مردہ تھا۔چارلس کاﺅنٹی پولیس کی نمائندہ ڈائین رچرڈ سن کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کی وفات کو کئی گھنٹے گزر چکے تھے اور غالباً خاتون رات یا گزشتہ شام سے مسلسل اسے جھولا جھلا رہی تھی۔ خاتون صدمے کی حالت میں تھی جس کی وجہ سے فوری طور پر اس سے مزید معلومات لینا ممکن نہ تھا۔ اسے طبی مدد کے لئے ہسپتال روانہ کردیا گیا جبکہ پولیس معاملے کی مزید تحقیات کررہی ہے۔

تازہ ترین خبریں