04:42 pm
 فون اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر ہزاروں فٹ کی بلندی سے نیچے دریامیں جا گرا، لیکن ٹھیک ایک سال بعد کیا ہوا ویڈیونے پوری دنیا کوحیران کر دیا

فون اس کے ہاتھ سے چھوٹ کر ہزاروں فٹ کی بلندی سے نیچے دریامیں جا گرا، لیکن ٹھیک ایک سال بعد کیا ہوا ویڈیونے پوری دنیا کوحیران کر دیا

04:42 pm

کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک) اس سے کچھ سال پہلے ایک عام تاثر تھا کہ نوکیا 3310اتنا مضبوط ہے کہ اسے دیوار میں دے مارو ، اس سے کسی چیز کو کوٹ کر باریک سفوف میں تبدیل کرو ، یا بلندی سے گرادو ۔اسے کچھ نہیں ہوتا۔ 3310کا زمانہ تو اب گیا چنانچہ اب اس کی پائیداری کو لے کر بات کرنے سے کیا حاصل ۔ لیکن ایپل کمپنی کے موبائل آئی فون 6نے اپنی پائیداری کی زندہ مثال کے طور اپنی ایک اتفاقیہ بلکہ حادثاتی طور پر بنی ایک ویڈیو سے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایک سیاح کے ہاتھ سے چھوٹ کر جہاز سے ہزاروں فٹ نیچے دریامیں آگرنے والا آئی فون 6مکمل طور پر محفوظ رہا اور اتنا ہی نہیں بلکہ یہ گمشدہ موبائل فون ایک سال تک لاوارث پڑا رہنے
اور موسم کی سختیوں کو جھیلنے کے بعداب اپنے اصل مالک کو واپس مل چکا ہے۔ یہ واقعہ ہے ایک یورپی سیاح ہائوکنگ سنورسن کا جو ایک طیارے پر سوار ہو کر آئس لینڈ کے فضائی مناظر سے نہ صرف لطف اندوز ہورہے تھے بلکہ دریا اور پرپیچ راستوں کے مناظر کو اپنے آئی فون 6کے کیمرہ میں محفوظ بھی کررہے تھےکہ کن بد قسمتی سے فون ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا اور قلابازیاں کھاتا ہوا ہزاروں فٹ نیچے بہتے دریا میں جاگر ا۔ اس حیران کن منظر کی ویڈیو خود اس موبائل فون نے محفوظ کرلی۔سنورسن تو اپنے موبائل فون پر کف افسوس مل کر خاموش ہو گئے۔ لیکن اس واقعے کے ایک سال بعد ایک گروپ نے اس فون کو ڈھونڈ نکالا اور سنورسن سے رابطہ کرکے موبائل فون واپس ان تک پہنچا دیا۔ ایک سال تک پانی میں رہنے موسمی سختیا ں برداشت کرنے کے باوجود موبائل فون کا سلامت اور فعال رہنا کسی معجزے سے کم نہیں تاہم اس عرصے میں فو ن میں ایک ہی خرابی رونما ہوئی ہےاور وہ یہ ہے کہ کال موصول کرنے والے کی جوابی آواز سنائی نہیں دے سکتی۔

تازہ ترین خبریں