07:39 am
وہ ملک جس کے صدر جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے کیلئے سٹیج پر آئے تو پہلے سیلفی بنائی ، جانتے ہیں وہ کون تھے

وہ ملک جس کے صدر جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے کیلئے سٹیج پر آئے تو پہلے سیلفی بنائی ، جانتے ہیں وہ کون تھے

07:39 am

نیویارک(ویب ڈیسک)وہ ملک جس کے صدر جنرل اسمبلی میں خطاب کرنے کیلئے سٹیج پر آئے تو پہلے سیلفی بنائی ، جانتے ہیں وہ کون تھے ۔۔آپ نے اکثر اوقات سیلفی کے جنون میں مبتلا نوجوان لڑکے لڑکیوں کو تقریبات میں سیلفیاں لیتے دیکھا ہوگا لیکن ایل سلواڈور کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنا شوق پورا کیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جہاں دنیا بھر کی حکومتوں کے سربراہان اور عہدیداران دنیا کی توجہ مختلف مسائل کی طرف دلارہے تھے وہیں وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور کے صدر نے اس موقع کا فائدہ اپنے انداز میں 
 
اٹھایا۔ایل سلواڈور کے صدر نائب بوکیلی جب خطاب کے لیے جنرل اسمبلی کی ڈائس پر پہنچے تو انہوں نے خطاب شروع کرنے سے قبل اپنا سیلفی کا شوق پورا کیا۔صدر نائب بوکیلی نے ڈائس پر آکر حاضرین سے کہا کہ اگر آپ مجھے صرف ایک سیکنڈ برادشت کریں اور اس کے بعد انہوں نے اپنی جیب سے فون نکالا اور سیلفی لی۔صدر بوکیلی نے اس تصویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کیا جہاں ان کے ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین کریں جب میں اس سیلفی کو شیئر کروں گا تو بہت سے لوگ اسے دیکھیں گے اور پھر میرا خطاب سنیں گے، مجھے امید ہے میں نے اچھا کیا۔اس موقع پر لگے ہاتھوں نے انہوں نے دنیا بھر کے رہنماؤں کو ایک مشورہ بھی دیا اور کہا کہ عالمی رہنماؤں کا یہ سالانہ اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام پر ڈالی گئیں کچھ تصاویر اسمبلی میں کی جانے والی تقاریر سے زیادہ پراثر ہوسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں