08:24 am
 بھکارن کے بینک اکاؤنٹ میں سوا ایک ارب لبنانی پاؤنڈ کی موجودگی کا انکشاف

بھکارن کے بینک اکاؤنٹ میں سوا ایک ارب لبنانی پاؤنڈ کی موجودگی کا انکشاف

08:24 am

لبنان(ویب ڈیسک) لبنان میں ایک بھکارن کے بینک اکاؤنٹ میں سوا ایک ارب لبنانی پاؤنڈ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔وفا محمد نامی ارب پتی بھکارن کی مالی حیثیت کے بارے اس وقت انکشاف ہوا جب وہ اپنی جمع پونجی دوسرے بینک میں منتقل کرانے کیلئے لبنان کے مشہور ’جمال ٹرسٹ بینک‘ میں گئی
جسے عسکری تنظیم حزب اللہ سے رابطے کے الزام میں امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔مزید تحقیقات پر معلوم ہوا کہ بھکارن سوا ایک ارب لبنانی پاؤنڈز کی مالک ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 13 کروڑ بنتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وفا کے نام کے کروڑوں پاؤنڈز کے دو چیک بھی وائرل ہورہے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق یہ خاتون لبنان کے ایک قصبے کے معروف اسپتال کے باہر دس سال سے بھیک مانگ رہی ہے اور مقامی افراد میں اس کا چہرہ جانا پہچانا ہے۔تاہم بہت سے لوگوں کو اب تک یہ علم نہیں تھا کہ وہ جسے بھیک دے رہے ہیں وہ ان سے بھی زیادہ دولت کی مالک ہے اور ان کی سخاوت نے ایک بھکارن کو کروڑ پتی بنادیا ہے۔ زیادہ دور نہیں گزشتہ سال کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی بھکاری جس کا تعلق ملتان کے علاقے مظفرگڑھ سے تھا انگلش بولتے ہوئے دیکھا گیا،انگلش میں بات کرتے بھکاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی مگر اس میں تجسس کی بات بھکاری کے انگلش میں بات کرنے کی نہیں بلکہ اس کے اکاؤنٹ میں موجود دس لاکھ روپے تھے جس میں سے اس نے کچھ ہزار ڈیم فنڈ میں بھی جمع کرائے تھے۔محض دس لاکھ روپے بھکاری اپنے اکاؤنٹ میں جمع کر کے شیخی بھگار رہا تھااور دیگر لوگ بھی اسے حسرت کی نگاہ سے دیکھ رہے تھے کہ یار لکھ پتی بندہ ہے۔اگر ہم آپ کو بتائیں کہ یہاں ایسی بھکارن بھی دنیا میں موجود ہے جو لاکھ یا کروڑ پتی نہیں بلکہ ارب پتی ہے تو آپ یقیناً بے ہوش ہونے کے قریب پہنچ جائیں گے۔مگر حقیقت یہی ہے کہ لبنان میں ایک بھکارن کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں