09:05 am
2فٹ کا دولہا اور 6فٹ کی دلہن ،13ممالک کے لوگ دونوں کی شادی میں شریک ہوئے

2فٹ کا دولہا اور 6فٹ کی دلہن ،13ممالک کے لوگ دونوں کی شادی میں شریک ہوئے

09:05 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)2فٹ کا دولہا اور 6فٹ کی دلہن ،13ممالک کے لوگ دونوں کی شادی میں شریک ہوئے ، جانتے ہیں اس پاکستانی جوڑے کا تعلق پنجاب کے کس شہر سے ہے ۔۔۔اوسلو میں ہونے والی پاکستانی جوڑے کی شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے اورلوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانی بوبو کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 13 مختلف ممالک کے شہریوں نے بھی شرکت کی ۔ بوبو کی شادی جس خاتون سے ہوئی ہے اُس کا قد 6 فٹ ہے جبکہ بوبو کا قد 2 فٹ ہے 
جس کی وجہ سے یہ شادی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستانی بوبو کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 13 مختلف ممالک کے شہریوں نے بھی شرکت کی اور اِس شادی کو سوشل میڈیا پر بہت وائرل کیا جا رہا ہے۔ بوبو کی شادی جس خاتون سے ہوئی ہے اُس کا قد 6 فٹ ہے جبکہ بوبو کا قد 2 فٹ ہے جس کی وجہ سے یہ شادی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ بوبو کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ پنجابی گانوں پر ناچتے نظر آرہے ہیں جس سے یہ واضح ہورہا ہے کہ وہ اپنی شادی پر کتنا زیادہ خوش ہیں، اُن کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چُکے ہیں اور ہزاروں بار شیئر بھی کیا جاچُکا ہے۔ بوبو کا اصل نام برہان چشتی ہے او ر اُن کی دُلہن کا نام فوزیہ ہے، فوزیہ کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع پاکپتن سے ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ برہان چشتی سے بے انتہا محبت کرتی ہیں اور وہ بھی اُن کو پیار سے بوبو کہتی ہیں، فوزیہ نے اپنے شوہر کو اپنی محبت کا احساس دِلانے کے لیے اپنے ہاتھ پر ’بوبو‘ کا نام بھی لکھوایا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں