01:46 pm
ساہیوال میں ایک محنت کش کے ہاں ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش

ساہیوال میں ایک محنت کش کے ہاں ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش

01:46 pm

ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)ساہیوال میں ایک محنت کش کے ہاں ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کہ پاکستانیوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔۔۔ نواحی گاؤں کے رہائشی محنت کش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 91/6 آر کے رہائشی محمد جاوید کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے تاہم زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ نومولود میں سے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
جاوید کا کہنا ہے کہ ایک ساتھ 4 بچوں کی پیدائش اس کے لیے بہت بڑی خوشی ہے لیکن انتہائی غریب ہونے کی وجہ سے ایک ساتھ 4 بچوں کی پرورش اس کے لیے بہت مشکل ہے، اس کلیے حکومت سے اپیل ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرسکے.

تازہ ترین خبریں