08:56 am
مصر میں گدھوں کی میراتھن کا انعقاد

مصر میں گدھوں کی میراتھن کا انعقاد

08:56 am

مصر(مانیٹرنگ ڈیسک)انسانوں کی میراتھن تو آپ نے دیکھی ہی ہوں گی لیکن اب گدھوں کی بھی میراتھن کا انعقاد کیا جانے لگا ہے۔ مصرمیں ایک انوکھی سالانہ میراتھن کا انعقاد ہوا جس میں ریس کے شرکاء گدھوں پر سوار ہو کر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ اس دلچسپ مقابلے میں کسی گدھے نے تو خوب تیز دوڑ لگائی اور اپنے مالک کو ریس جتانے میں کوئی کثر نہ چھوڑی تاہم کچھ گدھے ایسے بھی تھے جنہوں نے ریس کے بیچ و بیچ ہار مان لی۔ شرکاء اور حاضرین نے انجوائے خوب کیاجب کہ جیتنے والے گدھے
 
کے مالک کو انعام اور ٹرافی سے بھی نوازا گیا۔