01:29 pm
پاکستانی دولہے نے شادی کی پہلی رات اپنی اوردلہن  کی تصویربناکرآئی سی سی کوبھیج دی ،پھرکیاہوا،جانیں

پاکستانی دولہے نے شادی کی پہلی رات اپنی اوردلہن کی تصویربناکرآئی سی سی کوبھیج دی ،پھرکیاہوا،جانیں

01:29 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئٹرپرایک تصویرشیئرکی ہے اوراس کے ساتھ ایک سکرین شاٹ بھی جاری کیاہے جوکہ سوشل میڈیاپرتیزی کیساتھ وائرل ہورہاہے تصویردراصل ایک پاکستانی حسن تسلیم نامی نوجوان کی ہے جواپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ بیٹھااورپوری گردن گھماکرپاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھ رہاہے
،حسن تسلیم نے ان لمحات کی تصویربنائی اورآئی سی سی کوارسال کردی جبکہ اس کے ساتھ ایک پیغام بھی بھیجاجس میں دلہے کاکہناتھاکہ میں کرکٹ کابہت بڑافین ہونے کے ناطے ایک تصویربھیجناچاہتاہوں جوکہ گزشتہ ہفتے میری شادی میں بنائی گئی تھی روایات کے مطابق شادی کی تقریب کے بعددلہن کوچھوٹی چھوٹی رسومات کے لیے گھرلایاجاتاہے جہاں عزیزواقارب جمع ہوتے ہیں اوردلہن کااستقبال کیاجاتاہے۔دولہے کااپنے پیغام میں کہناتھاکہ جیسے ہی ہم جیسے ہی ہم مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں اپنے واقع آدھی رات کو گھر پہنچے تو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیا ن میچ جاری تھا ، مجھے شمالی امریکہ میں رہتے ہوئے کئی سال بیت گئے ہیں اور میں پاکستان کو کھیلتا ہوئے دیکھنے کیلئے ہر طرح سے وقت نکال لیتا ہوں اور راتوں کو بھی جاگتا ہوں یہاں تک کہ یہ میری شادی کی رات تھی لیکن میں نے کھیل کو مس نہیں کیا ۔“اس تصویر پرسوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے جاری ہیں

تازہ ترین خبریں