09:41 am
سعودی استاد کی دوران جماعت اچانک موت ، طالب علم غمزدہ

سعودی استاد کی دوران جماعت اچانک موت ، طالب علم غمزدہ

09:41 am

ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے علاقے الخماص کے قرطبہ سکول کے استاد عبداللہ علی الزیدانی دوران جماعت طالب علموں کے سامنے انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق استاد عبداللہ جماعت کو پڑھا رہے تھے کہ اچانک ان کی روح قفس عنصرہ سے پرواز کر گئی تاہم یہ صورت حال دیکھ کر طلبہ میں ہلچل مچ گئی۔ جبکہ کئی طلبہ پر خوف کی کیفیت طاری ہو گئی تاہم استاد کی اس اچانک موت پر طلبہ میں شدید رنج و ملال کی لہر دوڑ گئی جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے استاد اعلی اخلاق اور طالب علموں کے ساتھ انتہائی اخلاص کا
 
نمونہ تھے تاہم قرطبہ سکول کے اساتذہ اور طلبہ نے استاد عبداللہ الزیدانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

تازہ ترین خبریں