11:51 am
لائیو خبریں پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر کا دانت گر گیا

لائیو خبریں پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر کا دانت گر گیا

11:51 am

یوکرینی نیوز کاسٹر کے لائیو خبریں پڑھنے کے دوران سامنے والا دانت ٹوٹ کر گرنے ہی والا تھا کہ انہوں نے بڑی مہارت کے ساتھ دانت کو ایسے چھپایا کے دیکھنے والوں کو شک تک نہ گزرا ۔ لائیو نیوز پڑھنا، لائیو کیمرے کا سامنا کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں ، جب آدھی دنیا کی نظریں آپ پر ہوں تو ہر لفظ اور عمل سوج سمجھ کر کرنا پڑتا ہے، دنیا بھر میں لائیو پروگرام، رپورٹنگ اور خبروں کے دوران ایسے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ روز مرہ کی طرح گزرنے والے لمحات بھی خاص بن جاتے ہیں اور ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبزول کروا لیتے ہیں ۔ 
ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ یوکرین کی نیوز کاسٹر ماریکا پڈالکو کے ساتھ لائیو نیوز پڑھتے ہوئے پیش آیا، ماریکا روزمرہ کی طرح اپنے فرض انجام دیتے ہوئے ٹی وی پر لائیو نیوز پڑھ رہی تھیں، ماریکا کے ہاتھوں میں خبروں کے کچھ صفحے بھی موجود تھے ۔ اسی دوران ماریکا کا سامنے والا دانت ٹوٹ کر پھسلتے ہوئے نچے گرنے ہی والا تھا کہ انہوں نے بغیر پریشان ہوئے یا خبریں پڑھنے سے وقفہ لیے بغیر بڑی مہارت سے اپنےایک ہاتھ کی مدد سے گرتا ہوا دانت فوراً اپنے ہاتھ میں چھپا لیا اور خبریں پڑھنا جاری رکھا ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماریکا کے اپنے ہاتھ میں دانت چھپانے کے بعد اُن کے سامنے والے دانت کی جگہ خلا نظر آ رہی ہے ۔ بعد ازاں نیوز کاسٹر کی جانب سے اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ماریکا پڈالکو کا کہنا تھا کہ ’ اُنہیں ایسا محسوس ہوا تھا کہ ناظرین کو پتہ بھی نہیں چلا ہوگا کہ انہوں نے کیا کیا ہے مگر ناظرین کی نظریں بہت تیز نکلیں۔‘