05:07 pm
یوگنڈا کی مریم نبٹانزی دنیا کی سب سے زیادہ زرخیز خاتون ہیں

یوگنڈا کی مریم نبٹانزی دنیا کی سب سے زیادہ زرخیز خاتون ہیں

05:07 pm

دنیا کی سب سے زرخیز خاتون منظر عام پر آگئی ۔ 40سالہ خاتون اب تک 38بچوں کو جنم دے چکی ہے۔ خاتون مریم نبٹانزی کا تعلق افریقی ملک یوگنڈا سے ہے۔ وہ ایک ہی سال میں کئی مرتبہ چار، جبکہ کئی بار تین بچوں کو جنم دے چکی ہے۔ مریم کی شادی 12سال کی عمر میں ہوئی جبکہ اس کا خاوند 18سال کا تھا۔13سال کی عمر میں خاتون نے دو بچوں کو جنم دیا جبکہ اگلے دو سال کے بعد خاتون کے ہاں تین بچے پیدا ہوئے۔جبکہ اس کے دوسال کے بعد خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی۔تکلیف دہ بات یہ ہے کہ خاتون کو چھ بچوں کی خواہش تھی۔چھٹی بار حاملہ ہونے کے بعد ان کے ہاں
18بچوں کی پیدائش ہوچکی تھی۔لیکن ڈاکٹروں نے مریم کو یہ کہہ کر اولاد رکوانے سے منع کردیا کہ اس سے انھیں نقصان پہنچ سکتاہے۔دیکھتے ہی دیکھتے 23سال کی عمر میں مریم کے ہاں 25بچوں کی ولادت ہوچکی تھی۔مریم کے زرخیز ہونے کی وجہ جنیاتی ہے۔ جس کےنتیجےمیں ان کا بیضہ کئی حصوں میں تقسیم ہو کر زیادہ بچوں کی پیدائش کی وجہ بنتا ہے۔ انہوں نے دسمبر 2016 میں اپنے 44 ویں بچے کو جنم دیا۔اب وہ تنہا 38 بچوں کی پرورش کررہی ہیں،مریم کے والد بھی 45بچوں کے با پ ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔