07:10 am
پاکستانی جوڑے کاقائی قبیلے کے انداز میں استقبال

پاکستانی جوڑے کاقائی قبیلے کے انداز میں استقبال

07:10 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان میں ارطغرل غاز ی کا بخار ابھی بھی عوام کے سروں پر چڑھا ہوا ہے، اور پاکستانی اس ترک ڈرامہ سیریل اور تاریخ کے اس اہم باب سے اپنی جذباتی وابستگی کے اظہا ر کا کوئی موقع جانے نہیں دیتے۔شادی کے بعد دلہن کے استقبال کیلئے دلہا کے دوستوں اور کزنوں نے ارطغرل غازی کے ‘کائی قبیلے ‘ کے روایتی انداز کو اپنا کر سب کو حیران کردیا۔نوجوانوں نے دلہن کےاستقبال کیلئے کائی قبیلے کا روایتی رقص کیا اور تلوار بازی کا مظاہرہ کیا، دلہا اور دلہن سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھے جس کے جوابات ان کے ساتھیوں نے دیا اور آخر میں
تلواروں کےسائے میں دلہا دلہن کو گزارا گیا جس کے بعد سب نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کے ذہنوں پر اپنی چھاپ برقرار رکھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں