05:01 am
سعودی عرب نے صحرا میں دنیا کا سب سے بڑا جنگل سجادیا

سعودی عرب نے صحرا میں دنیا کا سب سے بڑا جنگل سجادیا

05:01 am

 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے صحرا میں دنیا کا سب سے بڑا قومی جنگل اگادیا۔ بارہ ہزار 787 مربع کلو میٹر کے رقبے پر براعظم ایشیا میں واحد قومی جنگل ہے جو صحرا میں قائم کیا گیا ۔ سعودی جنگلی حیات کے ادارے کے سربراہ محمد قربان کا کہنا ہے کہ عروق بنی معارض ریت کے لمبے ٹیلوں سے آباد ہے۔ اس حوالے سے غالبا یہ دنیا کا سب سے بڑا 
قومی جنگل ہے۔محمد قربان نے بتایا کہ عروق بنی معارض سعودی عرب میں پہلا محفوظ قومی سعودی مثالی جنگل ہوگا جہاں ڈرونز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے گا،ماحولیاتی مطالعات ہوں گے،پورے علاقے کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جائے گی،یہاں تجدد پذیر توانائی کا استعمال ہوگا، یہاں ماحولیاتی صحت کے ضوابط نافذ ہوں گے،ماحولیاتی سیاحت کا پروگرام جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا،مقامی باشندوں کو اس پورے پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں