04:15 pm
’’اگر میں لڑکا ہوتا‘‘ دنیا میں پہلی بار طوطے نے کیا انوکھی  خواہش کا اظہار، تفصیلات کے لیے خبرملاحظہ کریں

’’اگر میں لڑکا ہوتا‘‘ دنیا میں پہلی بار طوطے نے کیا انوکھی  خواہش کا اظہار، تفصیلات کے لیے خبرملاحظہ کریں

04:15 pm

طوطے نے بیونسے کا معروف گانا ’اگر میں لڑکا ہوتا‘ گنگنایا اور وہاں موجود سب لوگ حیران رہ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔طوطے کا گنگنانا اتنا مشہور ہوگیا کہ لنکن شائر وائلڈ لائف پارک میں تفریح کی غرض سے آئے لوگ اس کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سماجی فاصلہ اپنانے کے بجائے قوانین کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوطا کس طرح گانا گنگنا رہا ہے اور اس کے گنگانے کی آواز سن کر محظوظ ہورہے ہیں۔بیونسے کے گانے کی ویڈیو فوٹیج لنکن شائر وائلڈ لائف پارک نے فیس بک پر اپ لوڈ کی تھی، جہاں ہزاروں افراد دنگ رہ
گئے، فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ 2008 کے ہٹ گانے پر طوطا پرفارم کررہا ہے۔گزشتہ ہفتے فیس بک پر شیئر کیے جانے کے بعد سے اس ویڈیو پر تقریباً 50 ہزار سے زائد آراء اور درجنوں متاثر کن تبصرے کیے گئے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ’محبت سے محبت کرو‘ دوسرے صارف نے لکھا ’براہ کرم، ہمیں چیکو (طوطے) سے کچھ سیکھنے اور سننے کی ضرورت ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باصلاحیت پرندہ، گلوکار لیڈی گاگا کے گانے ’پوکر فیس‘ اور کیٹی پیری کے ’فائر ورک‘ جیسے دوسرے گانے کی نقل بھی کرسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں