03:20 pm
برف میں دیر تک کھڑے رہنے کا  عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا،نیاریکارڈ قائم

برف میں دیر تک کھڑے رہنے کا  عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا،نیاریکارڈ قائم

03:20 pm

میلک(ویب ڈیسک) آسٹریا کے شہری نے برف سے بھرے باکس میں سب سے زیادہ وقت تک رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔بیالیس سالہ جوزف کوبرل دوگھنٹے، تیس منٹ اور ستاون سیکنڈز تک برف کے باکس میں  رہے۔ ڈھائی گھنٹے تک قلفی جما دینے والی سردی برداشت کر کے آسٹریائی باشندے نے پچھلا ریکارڈ توڑ ڈالا۔جوزف کوبرل نے دوگھنٹے، آٹھ منٹ اور سینتالیس سیکنڈز تک برف میں رہنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، جوزف نے گزشتہ سال یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔جوزف کوبرل نے اس دوران جسم پر صرف تیراکی والا شارٹس پہنا ہوا تھا، آئس باکس میں وہ کندھوں تک برف میں ڈوبے
ہوئے تھے، جس باکس میں وہ کھڑے تھا وہ بھی ٹرانسپیرنٹ تھا۔ریکارڈ بنانے کے دوران جوزف نے ہاتھ سینے پر کراس کی صورت میں رکھے ہوئے تھے۔ریکارڈ بنانے کے بعد جوزف نے آئس باکس سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سورج کی گرم روشنی بہت اچھی لگ رہی ہے۔دریائے ڈینوب کے کنارے واقع شہر میلک میں دوپہر کے وقت یہ نظارہ دیکھنے کے لیے شہر کے کافی لوگ مرکزی اسکوائر پر جمع ہو گئے تھے۔جوزف کوبرل نے بتایا کہ برف میں اتنی دیر کھڑے رہنے کے بعد آپ کے جسم کو جو سب سے پہلی چیز گرم کرتی ہے وہ ہے آپ کے پیر، اس لیے میں ابھی فوراً جرابیں پہنوں گا۔

تازہ ترین خبریں