11:11 am
انوکھے تہوار کا انعقاد ۔۔  مردے قبروں سے باہر نکل گئے

انوکھے تہوار کا انعقاد ۔۔ مردے قبروں سے باہر نکل گئے

11:11 am

جکارتہ(نیوز ڈیسک) انڈونیشیا میں مردوں کا عجیب و غریب تہوار شروع ہوچ ہے جس میں تورجا قبیلے کے لوگ اپنے مردوں کو قبروں سے نکال کر ان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب اور حیرت انگیز تہوار انڈونیشیا کا ’’ تورجا قبیلہ ‘‘مناتا ہے جس کے لوگوں 
کو ماننا ہے کہ مردے مرنے کے بعد زندہ ہوتے ہیں اور موت کے بعد زندگی کا اصل مرحلہ شروع ہوتا ہے۔ اس قبیلے کے لوگ اپنے پیاروں کی موت کے وقت ایسے رسم و رواج اپنائے ہوئے ہیں جو دیگر دنیا کیلئے انتہائی اچھوتے ہیں، مرنے والے کی موت کا غم منانے کی بجائے اس کو زندہ خیال کرتے ہیں۔مردوں کے تہوار کا آغاز ہوتے ہی اپنے پیاروں کی لاشیں قبریں کھود کر باہر نکالتے اور کھانا کھلاتے ہیں۔ مردوں کا جسم لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کیلئے سائنسی طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔