04:27 pm
مکینک رہنے والا بھارتی بزنس مین برج الخلیفہ کے 22 اپارٹمنٹس کا مالک بن گیا

مکینک رہنے والا بھارتی بزنس مین برج الخلیفہ کے 22 اپارٹمنٹس کا مالک بن گیا

04:27 pm


دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مکینک رہنے کے بعد کاروبار شروع کرنے والے بھارتی بزنس مین جارج وی نیریا بریمبل دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ میں سب سے زیادہ 22 اپارٹمنٹس کی ملکیت رکھنے والے شخص بن گئے۔ 828 میٹر بلند عمارت میں سب سے زیادہ اپارٹمنٹس کی ملکیت حاصل کرنے کا سفر نیریا پریمبل نے اپنے دوست کے مذاق اور طنز کے باعث شروع کیا تھا۔ ایک دوست نے انہیں ایک روز مذاق میں کہا دیکھا تم اس عمارت میں داخل بھی نہیں ہو سکتے اور اب نیریا پریمبل اس عمارت کے 900 میں سے 22 اپارٹمنٹس کے مالک
 
ہیں۔ 5 اپارٹمنٹس انہوں نے کرائے پر دے رکھے ہیں، باقی کیلئے مناسب کرائے دار کے انتظار میں ہیں۔ نیریا پریمبل نے کہا اچھی ڈیل کا موقع ملے تو وہ مزید اپارٹمنٹس بھی خریدیں گے۔ میں خواب دیکھتا ہوں اور خواب کبھی تھمتے نہیں۔

تازہ ترین خبریں