04:30 pm
آسٹریلیا سے چار فٹ چوڑی ہیبتناک مخلوق کی لاڑکانہ آمد،کاشتکاروں نے مارڈالا،دیکھنے کیلئے دور دورسے لوگ اُمڈ پڑے

آسٹریلیا سے چار فٹ چوڑی ہیبتناک مخلوق کی لاڑکانہ آمد،کاشتکاروں نے مارڈالا،دیکھنے کیلئے دور دورسے لوگ اُمڈ پڑے

04:30 pm


لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ میں کاشتکاروں نے باغات کو نقصان کے خدشے کے باعث لمبے آسٹریلین چمکادڑ کو مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے عاقل میں کاشتکاروں نے گلیل سے حملہ کرکے چار فٹ چوڑے چمکادڑ کو مار دیا ، مرے ہوئے چمکادر کو شہر میں لانے کے بعد اسے دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور شہریوں نے چمکادڑ کی تصاویر بھی بنائی۔ کاشتکاروں کے مطابق مارا گیا چمکادڑ چار فٹ چوڑا ہے جو آسٹریلین تھا، ان کے مطابق آسٹریلیا کے ایک درجن چمکادڑ علاقے میں پہنچے ہیں جو آموں اور کھجور کے باغات
 
کو نقصان پہنچا رہے ہیں جس کے باعث ایک چمکادڑ کو مارا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں