09:32 pm
پرانے شادی شدہ جوڑوں کی شکلیں کیوں ملنے لگتی ہیں؟سائنسدانوں نے تحقیق کی تو کیانتیجہ نکلا؟جانیں

پرانے شادی شدہ جوڑوں کی شکلیں کیوں ملنے لگتی ہیں؟سائنسدانوں نے تحقیق کی تو کیانتیجہ نکلا؟جانیں

09:32 pm


سائنس دانوں نے تحقیق کی ہے کہ شادی کے کافی سال ساتھ رہنے کے بعد شادی شدہ جوڑوں کی شکلیں ایک دوسرے سے کیوں ملنے لگتی ہیں جیسے وہ آپس میں سگے بہن بھائی ہوں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 1987 میں کی جانے والی ایک نفسیاتی تحقیق میں مشہور نفسیات داں رابرٹ زاہونک نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی شدہ جوڑے جن کی شادی کو 25 سال یا اُس سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہوتا ہے، اُن میں شوہر اور بیوی کی شکلیں ایک دوسرے سے ملنے لگتی ہیں۔
اُن کا خیال تھا کہ شاید اتنے طویل عرصے تک ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے میاں بیوی لاشعوری طور پر ایک دوسرے کی عادتیں اختیار کرلیتے ہیں جس کے نتیجے میں اُن کے چہرے کے تاثرات، اور بالآخر نقوش بھی ایک دوسرے سے ملنے لگتے ہیں۔تاہم یہ تحقیق اطمینان بخش نہیں تھی کیونکہ اس میں صرف 12 جوڑوں کا مطالعہ کیا گیا تھا، جس میں ان کی شادی کے وقت اور شادی کے 25 سال بعد والی تصاویر استعمال کی گئی تھیں۔اسٹینفرڈ یونیورسٹی میں تھائی لینڈ سے آئے ہوئے

پی ایچ ڈی اسکالر ’پن پن ٹی میکورن‘ اور ان کے ساتھیوں نے یہی تحقیق ایک بار پھر کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا۔نئے مطالعے میں انہوں نے آن لائن پبلک ڈیٹابیسز سے 517 شادی شدہ جوڑوں کی تصویریں حاصل کیں جو اُن کی شادی کے فوراً بعد سے لے کر 20 تا 69 سال بعد تک کھینچی گئی تھیں۔تصویروں میں میاں بیوی کے چہروں میں شباہت کا تجزیہ کرنے کےلیے انہوں نے 153 رضاکاروں کی آن لائن خدمات حاصل کیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ انسانی چہرے شناخت کرنے والا جدید الگورتھم ’وی جی جی فیس ٹو‘ (VGGFace2) بھی استعمال کیا۔تحقیق کے اختتام پر معلوم ہوا کہ نہ صرف چہرہ شناس الگورتھم بلکہ انسانوں نے بھی ان تمام تصویروں کو

دیکھ کر یہی بتایا کہ میاں بیوی کے چہرے شادی کے وقت ایک دوسرے سے جتنے مختلف تھے، لمبا عرصہ گزرنے کے بعد بھی وہ آپس میں اس قدر ہی مختلف رہے۔اس کے برعکس بعض رضاکاروں نے تصویریں دیکھ کر یہ خیال ظاہر کیا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میاں بیوی کی شکلیں ایک دوسرے سے ملنے کے بجائے مختلف ہوگئیں۔پی ایچ ڈی اسکالر پن پن ٹی اور ان کی ریسرچ ٹیم نے یہی نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پرانے شادی شدہ جوڑوں کی شکلیں ایک جیسی نظر آنے میں یا تو ہماری اپنی نظر اور سوچ کا قصور ہوتا ہے یا پھر میاں بیوی آپس میں قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی