02:52 pm
زلزلہ آیا، ٹرین حادثہ ہوا یا 11منزلہ عمارت سے گِرے ۔۔۔حادثات میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے خوش نصیب ”بچے“

زلزلہ آیا، ٹرین حادثہ ہوا یا 11منزلہ عمارت سے گِرے ۔۔۔حادثات میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے خوش نصیب ”بچے“

02:52 pm

دنیا کے مختلف ممالک میں کئی حادثات پیش آتے ہیں، زلزلے آتے ہیں، ٹرین حادثات ہوتے ہیں یا بلند عمارتوں سے لوگ گِر جاتے ہیں ، ایسے حادثات کا شکار بچے بھی ہوتے ہیں ، چونکہ بچے جسمانی طور پر اتنے مضبوط نہیں ہوتے، اس لئے حادثات کے دوران ان کا بچ جانا ، یا پھر کئی گھنٹوں بعد ان کا عمارت کے ملبے سے نکلنا، ٹرین حادثے میں ان کا زندہ بچ جانا یا کسی بلند عمارت سے گِرنے کے بعد بھی ان کی سانسوں کا جاری رہنا انہیں ”معجزاتی طور پر زندہ بچوں“ میں شامل کردیتا ہے۔
اس مضمون میں حادثات میں بچ جانے والے ان چند بچوں کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔ از میر زلزلے میں بچ جانے والی ”عائدہ“ اور ”ایلف“: ان دنوں ترکی میں گزشتہ جمعے کو آنے والے زلزلے میں بچ جانے والی تین سالہ ”عائدہ گیز گین“ اور ”ایلف“ کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں ۔ 91گھنٹوں کے بعد زلزلے کے نتیجے میں گِرجانے والی عمارت کے ملبے سے زندہ نکالی جانے والی ان بچیوں کو معجزاتی بچیاں اور قدرت کا کرشمہ قرار دے رہے ہیں۔

عائدہ 91 گھنٹوں تک بغیر کھائے، پئے زندہ رہی۔ اس کے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکار ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ زلزلے کے بعد ایک 8 منزلہ عمارت میں ریسکیو آپریشن کر رہے تھے، تو انہیں ایک نحیف سی آواز سنائی دی کہ ”میں ادھر ہوں“۔ ابراہیم نے اپنے ساتھی اہلکار کی جانب دیکھا اور پوچھا کہ اس نے بھی وہ آواز سنی ہے؟ ساتھی اہلکار نے وہ بھی آواز سنی تھی۔ جب آواز دوبارہ سنائی دی تو انہوں نے آواز کا تعاقب کرنے اور اس بچی کو ڈھونڈنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا، عائدہ کو جب نکالا گیا تووہاں موجود لوگوں نے”اللہ بہت بڑا ہے“ کے نعرے لگائے ۔ عائدہ سے قبل 65 گھنٹوں تک عمارت کے ملبے میں دبے رہنے والی

ایک اور بچی ”ایلف“کو بھی زندہ نکالا گیا ، اسے فوائل بلینکٹ میں ڈال کر ایمبولینس تک پہنچایا گیا ، ترک وزارت صحت کی جانب سے ایلف کی ایک اسپتال کی ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کی ایک آنکھ سوجی ہوئی ہے اور وہ ہاتھ ہلاتی دکھائی دے رہی ہے۔ 11منزلہ عمارت سے گِرنے والا ”موسیٰ دائب“: 2014 میں ایک خبر منظر عام پر آئی تھی کہ امریکا کے ایک شہر مینیا پولس Minneapolis میں ایک 15ماہ کا بچہ بلند ترین عمارت کی 11 ویں منزل سے نیچے گِر گیا ہے۔ یہ بچہ بالکونی میں موجود تھا، جہاں سے وہ سلپ ہو کر گِر گیا تھا۔ اس بچے کو فوراً طبی امداد کیلئے اسپتال لے جایا گیا ، جہاں اس کی حالت کئی دنوں

تک نازک رہی، اس کے بازو، پسلیوں اور ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہوئے، ساتھ ہی اس کے پھیپھڑے بھی شدید متاثر ہوئے تھے۔ لیکن کہتے ہیں نا جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے، بالکل ایسے ہی وہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔ اسپتال کی ڈاکٹر ٹینا سلشر نے ان کا بچنا قدرت کا ایک تحفہ قرار دیا تھا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ اگر آپ اور میں اتنی اونچائی سے گِر جائیں تو ہم بھی زندہ نہیں بچ سکتے، یقینا اس بچے کا بچ جانا ایک معجزہ ہی ہے۔ ٹرین حادثے میں بچ جانے والی ”مناسوی“: مہاراشٹر، انڈیا میں سال 2014 میں ایک ٹرین کو حادثہ پیش آیا، ٹرین پٹری سے اُتر گئی تھی، اس حادثے میں 22افراد جاں بحق ہوئے۔ اس ٹرین میں تین

ماہ کی بچی مناسوی اپنی ماں کے ساتھ سفر کررہی تھی، حادثے کے نتیجے میں اس کی ماں کی موت ہوئی، لیکن یہ 3ماہ کی بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔مناسوی کی فیملی شادی میں شرکت کرنے کیلئے جارہی تھی، اس دوران ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو ورکرز نے اس بچی کو اسپتال پہنچایا، جہاں وہ طبی امداد کے بعد ٹھیک ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ