03:00 pm
مجھ سے پہلے اس کی 13بیویاں تھیں لیکن میں نے پھر بھی  اس سے شادی کر لی‘‘ خاتون کی زندگی کی انتہائی دلچسپ کہانی

مجھ سے پہلے اس کی 13بیویاں تھیں لیکن میں نے پھر بھی اس سے شادی کر لی‘‘ خاتون کی زندگی کی انتہائی دلچسپ کہانی

03:00 pm

نیویارک(ویب ڈیسک) توہم پرستی اور نام نہاد روحانی بابوں کے ہتھے چڑھ کر زندگی برباد کرنے کی کہانیاں ہمارے ہاں تو پائی جاتی ہیں لیکن جدید مغربی معاشروں سے بھی گاہے اس حوالے سے ایسی کہانیاں سامنے آتی ہیں کہ شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ اب ایک خاتون نے ایسے ہی ایک نام نہاد روحانی شخص کا پول کھول دیا ہے جس نے اسے اپنی 14ویں بیوی بنا لیا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق اس خاتون کا نام کیلی ہے جس نے ایک کتاب کے ذریعے اس روحانی لیڈر کے
متعلق چشم کشا انکشافات کیے ہیں۔ کیلی نے کتاب میں لکھا ہے کہ اس وقت میری عمر 27سال تھی جب میں اس فرقے کے لوگوں کے ہتھے چڑھی۔ کیلی لکھتی ہے کہ ’’میری شادی کو اس وقت 18سال گزر چکے تھے اور میں اپنے شوہر جیمز کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھی تاہم ماں باپ کی موت کے بعد میں اس فرقے کی طرف راغب ہو گئی۔ اس فرقے کا لیڈر نیو میکسیکو کے دورافتادہ علاقے میں رہتا تھا اور وہاں اس کے سینکڑوں پیروکار بھی اس کے ساتھ رہتے تھے۔
اس لیڈر نے پہلے بھی 13شادیاں کر رکھی تھیں۔ جب میں اس سے ملی تو اس نے مجھے بھی شادی کی پیشکش کر دی اور چند دن بعد میں اس کی 14ویں بیوی بن گئی۔ یہ بات میں نے اپنے شوہر سے ہمیشہ چھپا کر رکھی کہ میں نے اس سے چوری دوسری شادی بھی کر رکھی ہے۔ میں زیادہ تر وقت اس لیڈر کے ساتھ اس کے ٹھکانے پر اس کی باقی 13بیویوں کے ساتھ گزارتی تھی۔ اس ٹھکانے پر گزارا وقت آج میری زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا ہے۔ وہاں میں نے اس لیڈر کو کئی خواتین کے ساتھ  زی اد ت ی کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ تمام خواتین اس کی عقیدت مند ہوا کرتی تھی اور وہ انہیں گناہوں سے پاک کرنے کے بہانے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
بالآخر مجھے اس آدمی کی حقیقت معلوم ہو گئی اور میں نے اس فرقے کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ جب میں نے اسے چھوڑا تو اس آدمی نے یا اس کی باقی 13بیویوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور میں واپس اپنی زندگی میں آگئی۔ جب میں نے اتنے سال بعد اپنے شوہر کو یہ سچ بتایا تو اس کی آواز بھرا گئی۔ میں نے اس سے کہا کہ ’’مجھے نہیں معلوم کہ میں کہاں سے شروع کروں، میں امید کرتی ہوں کہ تم مجھے معاف کر دو گے۔‘‘ میرے شوہر نے کپکپاتی آواز سے مجھے معاف کر دیا۔ آج 49سال کی عمر میں میں ایک نارمل بیوی ہوں اور اپنے شوہر کی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے معاف کرکے نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دیا۔‘‘
 

تازہ ترین خبریں

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

مالی بحران ۔۔۔۔ملازمین کیلئے بڑی پریشانی۔۔۔حکومت نے پنشن روک لی

 کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

کیلبری کوئین کی تقریرکبھی خوشی کبھی غم کابہترین امتزاج تھی، جیت کی بھڑکیں اوردھاندلی کاروناایک ساتھ جاری ہے۔شہباز گل

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

پاکستان کا بھارت سے سرخ مٹی کےپتھر درآمد کرنےکا فیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

این سی اوسی کاملک بھرمیں کوروناکی صورتحال پرغور، 15مارچ سےان ڈورشادی تقریبات کی اجازت کافیصلہ

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

بینک عملے کی جانب سے اکائونٹ ہولڈر کی رقم میں غبن کا انکشاف

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

ڈیلی میل نے شہبازشریف اورعمران علی پر منی لانڈرنگ کا الزام نہ لگانے کا اعتراف کر لیا

اعلیٰ  کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر محمد رضوان اور فواد عالم کی سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے جنرل ندیم رضا کا متحدہ عرب امارات کا دورہ

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

بجلی صارفین ایک بارپھراضافےکیلئےہوجائیں تیار۔۔۔۔ نیپرابجلی 92 پیسےمہنگی کرنےکی درخواست پرکل سماعت کرےگا

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔۔۔ ریٹرننگ افسر اسلام آباد نےسینیٹ امیدواروں کی فہرست شائع کر دی

 پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

پی ایس ایل کاچھٹا سیزن ۔۔۔۔۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا

 موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

موٹروے پولیس حادثات میں کمی اور سڑک پر سفر کرنے والوں کی جانوں کی حفاظت کر کے اعلیٰ پیشہ وارانہ کارکر دگی کا ثبوت دے رہی ہے۔ مراد سعید

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

ٍٍڈو میسٹک سیزن 21-2020 کے کامیاب انعقاد پراحسان مانی مسرور

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان

مریم نوازہرروزایک نیاتھیٹرسجاتی ہیںڈسکہ کا الیکشن ایجنسیوں کیساتھ جوڑ دیا ۔ فردوس عاشق اعوان