05:27 pm
کس کو کب دل کا دورہ پڑنے والا ہے ؟ ہرانسان کی ہتھیلی میں اس کا راز چھپا ہے ،جانیں

کس کو کب دل کا دورہ پڑنے والا ہے ؟ ہرانسان کی ہتھیلی میں اس کا راز چھپا ہے ،جانیں

05:27 pm

ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی انسان کو دل کا دورہ پڑنے، سٹروک ہونے یا کم عمر میں انتقال کر جانے کے بارے میں معلومات انسان کی ہتھیلی میں موجود ہیں۔یہ تحقیق لینسٹ میں شائع کی گئی ہے۔ اس تحقیق کے لیے 14 ممالک میں 140 ہزار افراد پر ٹیسٹ کیے گئے۔اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنےسٹروک ہونے یا کم عمرمیں انتقال کر جانے کے امکانات جاننے کے لیے بلڈ پریشر سے بہتر ہاتھ کی گرفت ہے۔
بین الاقوامی ریسرچ ٹیم کا کہنا ہےکہ صحت جاننے کے لیے ہاتھ کی گرفت ایک سادہ اور سستا طریقہ ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ کی گرفت اور دل کے عارضے کا تعلق واضح نہیں ہے اور اس بارے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ عمر کے ساتھپ ساتھ ہاتھ کی گرفت بھی کمزور پڑ جاتی ہے۔ لیکن جن کی گرفت زیادہ تیزی سے کمزور پڑتی ہے ان کی صحت کو خطرہ ہے۔نئی تحقیق کے مطابق 20 سال کی خواتین کے ہاتھ کی گرفت سے 75 پائونڈکا وزن پڑتا ہے جبکہ یہ وزن 70 سال میں 53 پائونڈ رہ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں 20 سالہ مرد 119 پائونڈ کا وزن ڈال سکتے ہیں
جبکہ 70 سال میں یہ 85 پائونڈ رہ جاتا ہے۔14ممالک میں کی جانے والی تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ گرفت کے زور میں 11 پائونڈ کی کمی ہونے پر جلد انتقال ہونے کے امکانات 16 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔ اسی طرح جان لیوا دل کا دورہ پڑنے کے امکانات 17 فیصد اور سٹروک ہونے کے امکانات 9 فیصد بڑھ جاتے ہیں۔عام طور پر ڈاکٹر دل کا دورہ پڑنے یا سٹروک کے امکانات جاننے کے لیے مریضوں سے سوال نامہ پرکراتے ہیں جس میں ان کی عمر، تمباکو نوشی کرتے ہیں یا نہیں، موٹاپا، کولیسٹرول، بلڈ پریشر، کہاں رہائش ہے اور خاندان میں بیماری ہے یا نہیںجیسے سوال پوچھے جاتے ہیں۔مزید پڑھئیے:: ماہرین نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے
کہ سونے سے قبل ٹی وی دیکھنے یا موبائل فون کا استعمال کرنے والوں میں موٹاپے کا شکار ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔بین الاقوامی طبی جریدے نیشنل اکیڈمی آف سائنس جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ہالینڈ کی لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا کہ موٹاپے میں اضافے کا براہ راست تعلق نیند سے ہوتا ہے، مصنوعی روشنی میں سونے یا پھر سونے سے قبل ٹی وی دیکھتے اور موبائل فون کا استعمال کرنے والے افراد میں چکنائی کو توانائی میں تبدیل ے والی بھوری چربی کے خلیات بری طرح متاثر ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں موٹاپے کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے
​​​​​​​۔تحقیق سے منسلک سائنس دان سینڈر کوئج مین کا کہنا تھا کہ موٹاپے پر قابو پانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ انسان سونے سے قبل مصنوعی روشنی کا کم سے کم استعمال کرے۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان