04:26 pm
سلیکا جیل کو پھینکیں مت، یہ بہت کارآمد ہے  دواؤں اور مختلف چیزوں میں اس کاپیکٹ کیوں موجود ہوتا ہے؟ جانئے

سلیکا جیل کو پھینکیں مت، یہ بہت کارآمد ہے دواؤں اور مختلف چیزوں میں اس کاپیکٹ کیوں موجود ہوتا ہے؟ جانئے

04:26 pm

کسی بھی چیز کو خریدنے جائیں، تقریباً سب ہی چیزوں میں سلیکا جیل کا ایک چھوٹا سا پیکٹ لازمی موجود ہوتا ہے۔ یہ دواؤں کی بوتل سے بھی نکلتا ہے اور یہ پیکٹ جوتوں کے ڈبے میں بھی موجود نظر آتا ہے، غرض یہ ہے کہ بہت سی چیزوں میں اس پیکٹ کو ضرور رکھا جاتا ہے، ہماری ویب کے قارئین کو اس مضمون میں بتاتے ہیں کہ آخر سلیکا جیل کا پیکٹ اور کتنا کار آمد ہے ۔ سلیکا جیل کی خصوصیت: سلیکا جیل میں نمی، پانی کے قطروں یا واٹر ویپرز کو اپنے اندر جذب کرلینے کیسب چیزوں میں رکھا جاتا ہے
صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ چمڑے سے بنے پرس، جوتے، والٹ ہوں یا الیکٹرونک آئٹمز، دوائیں ہوں یاکھانے کی کچھ اور چیزیں، ان سب کو پیک کرتے وقت سلیکا جیل کے چھوٹے پیکٹ شامل کئے جاتے ہیں ، تاکہ ان پروڈکٹس میں پانی نہ شامل ہوسکے اور پانی یا نمی کی وجہ سے یہ چیزیں خراب نہ ہوسکیں ۔ نمی کی وجہ سے جہاں کچھ چیزوں میں پھپھوندی لگنے کا خدشہ ہوتا ہے، وہیں کچھ چیزوں کی رنگت اور ان کے ذائقے بھی خراب ہوجانے کا اندیشہ رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے
کہ اب ان چیزوں کو خراب ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے سلیکا جیل کے پیکٹ کو رکھا جاتا ہے۔ سلیکا جیل کو سیلی کون ڈائی آکسائیڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ پیکٹ سینکڑوں چھوٹی گولیوں پر مشتمل ہوتے ہیں، جن میں نمی جذب کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ اس سلیکا جیل کے پیکٹ پر لکھا ہوتاہے “DO NOT EAT” یعنی اسے نہ کھائیں ، یہ کھانے کیلئے نہیں ہے ۔ سلیکا جیل پیکٹس کا استعمال: اگر آپ کے پاس سلیکا جیل کے پیکٹس جمع ہوگئے ہیں تو آپ انہیں مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال میں لاسکتے ہیں۔ موبائل فون سے نمی ختم کرنا: اگر آپ کے فون پر پانی گِر گیا ہے، یا آپ کو لگتا ہے کہ ان کے چھوٹے پورٹس میں پانی چلا گیا
ہے ، اس کے لئے ایک پلاسٹک کی تھیلی میں کچھ سلیکا جیل کے پیکٹس ڈالیں، اس میں 24 گھنٹوں کیلئے موبائل فون رکھ دیں، موبائل میں موجود نمی کو سیلکا جیل اپنے اندر جذب کرلے گا۔ جیولری خراب نہیں ہوگی: اگر جیولری کی پالش خراب ہوجاتی ہے اور جیولری باکس میں موجود جیولری کالی پڑ جاتی ہے تو پھر اپنے جیولری باکس میں سلیکاجیل کے پیکٹس رکھیں، یہ جیولری کو نمی سے بچائے گا اور اس کی رنگت اور پالش خراب نہیں ہوگی۔ جم بیگ میں ڈالیں: جم کے سوٹ یا جوتوں میں اگر پسینے کی وجہ سے بدبو ہوجاتی ہے تو اس بیگ میں سلیکا جیل پیکٹس کو رکھیں۔ اس طرح جم کے بیگ میں جب جوتے، موزے یا کپڑے رکھے جائیں گے
تو ان میں پسینہ یا نمی نہیں رہے گی اور اس میں سے عجیب سی مہک نہیں آئے گی۔ بریڈ کرمب، چپس یا جڑی بوٹیوں کو تازہ رکھنے کیلئے: عموماً بریڈ کرمبز ،ڈرائی ہربز وغیرہ نمی کا شکار ہوکر خراب سی ہوجاتی ہیں ، انہیں نمی سے بچانے اور تازہ رکھنے کیلئے اس کی بوتل کے ڈھکن پر سلیکا جیل کے پیکٹ کو کسی ٹیپ سے چپکالیں اور پھر اس بوتل کا ڈھکن بند کردیں ۔ بوتل میں موجود ڈرائی جڑی بوٹیاں ، بریڈ کرمبز یا چپس وغیرہ خستہ و تازہ رہیں گے۔ کپڑوں سے ناگوار مہک کا خاتمہ: جب بھی کپڑوں کو الماری یا درازوں میں رکھیں تو ان کے درمیان سلیکا جیل کا پیکٹ رکھ دیں ، اس طرح ان کپڑوں کو مہینوں بھی
دراز میں رکھا جائے تو ان سے ناگوار مہک نہیں آئے گی ۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان